• 18 مئی, 2024

اعلان نکاح

مکرم خواجہ مظفر احمد جرمنی سے لکھتے ہیں کہ خاکسار کی بیٹی سارینہ خواجہ کا نکاح مکرم عثمان اشرف سے بعوض 15000یورو حق مہر قرار پایا ہے۔ مکرم مبشر احمدکاہلوں نے ربوہ میں نکاح پڑھایا ۔طرفین کی جانب سے ولی مقرر کیے گئے تھے جنہوں نے ایجاب وقبول کیا ۔عزیزہ سارینہ خواجہ محترم عبد الحی صابر (مرحوم) آف جرمنی کی پوتی اور محترم محمد سعید (مرحوم) آف جرمنی کی نواسی ہیں۔ جبکہ عثمان اشرف صاحب محترم اللہ بخش (مرحوم) آف موضع پیرو پاکستان کے پوتے اور مکرم حافظ محمد یوسف (مرحوم) آف ربوہ پاکستان کے نواسے ہیں۔ احباب جماعت سے دونوں بچوں کی خوشگوار عائلی زندگی کے لیے دعا کی درخواست ہے ۔اللہ تعالیٰ یہ رشتہ دونوں بچوں اور خاندانوں کے لیے مبارک بنائے۔ آمین ثم آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جولائی 2021