• 25 اپریل, 2024

منقبت حضرت امام حسین ؓ

بوقتِ سجدہ شہادت کا پی لیا تھا جام
بھُلا سکے گی نہ امت بھی کربلا کی شام
شہید ہوکے یوں دائم رہے گا نامِ حسین
کہ اب بھی ابن علی کو پہنچ رہے ہیں سلام
جھکا نہ سر وہ کبھی کفر کے مقابل پر
وہ جنکو پیاس کی شدت بنا سکی نہ غلام
بلا کی پیاس تھی بارش مگر تھی تیروں کی
تھا صبر ایسا کہ حیراں ہوئی یہ دنیا تمام
جبیں تھی سجدہ میں نیزے کی نوک گردن پر
یوں کوچ کرکے ملا خلد میں بھی اعلی مقام
پڑھیں درود یوں کثرت سے ان پہ بھیجیں سلام
ہے پیارے آقا کا اس ماہ میں یہی پیغام
سو کیوں بیاں نہ کرے منقبت حسین کی منؔ
تھے آپ دین کے شیدا محافظِ اسلام

(منصورہ فضل من۔ قادیان)

پچھلا پڑھیں

خلافت کی غلامی ہے ضمانت تیری قربت کی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 ستمبر 2021