• 27 جولائی, 2025

احکام خداوندی (قسط نمبر6)

احکام خداوندی
قسط نمبر6

حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام فرماتے ہیں:
’’جو شخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے بند کرتا ہے۔‘‘

(کشتیٔ نوح)

نماز

نماز انسان کا تعویز ہے۔ پانچ وقت دعا کا موقع ملتا ہے۔ کوئی دعا تو سنی جائے گی۔ اس لئے نماز کو بہت سنوار کر پڑھنا چاہیئے اور مجھے یہی بہت عزیز ہے۔

(حضرت مسیح موعود علیہ السلام)

مومن بندوں کو نماز کے قیام کا حکم

قُلۡ لِّعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا یُقِیۡمُو الصَّلٰوۃَ

(ابراہیم: 32)

تو میرے ان بندوں سے کہہ دے جو ایمان لائے ہیں۔ کہ وہ نماز قائم کریں۔

پنجوقتہ نماز کا قیام

اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِدُلُوۡکِ الشَّمۡسِ اِلٰی غَسَقِ الَّیۡلِ

(بنی اسرائیل: 79)

تو سورج کے ڈھلنے سے لے کر رات کے خوب تاریک ہو جانے کے وقت تک مختلف گھڑیوں میں نماز کو عمدگی سے ادا کر۔

وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّہَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیۡلِ

(ہود: 115)

اور دن کے دونوں کناروں پر نماز کو قائم کر اور رات کے کچھ ٹکڑوں میں بھی۔

خاص طور پر درمیانی نماز کی حفاظت کا حکم

حٰفِظُوۡا عَلَی الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوۃِ الۡوُسۡطٰی ٭ وَ قُوۡمُوۡا لِلّٰہِ قٰنِتِیۡنَ۔

(البقرہ: 239)

(اپنی) نمازوں کی حفاظت کرو۔ بالخصوص مرکزی نماز کی۔

(درمیانی نماز سے مراد وہ نماز جو دنیاوی کاموں کے درمیان آجائے اور اکثر غفلت سے چھوٹ جاتی ہے۔ تو اس کی حفاظت کی تاکید ہے۔)

نماز سے غفلت برتنے والوں کے لئے ہلاکت کی وعید

فَوَیۡلٌ لِّلۡمُصَلِّیۡنَ۔
اَلَّذِیۡنَ ہُمۡ عَنۡ صَلَاتِہِمۡ سَاہُوۡنَ۔

(الماعون: 5-6)

پس ان نماز پڑھنے والوں کے لئے ہلاکت ہو۔ جو اپنی نماز سے غافل رہتے ہیں۔

نماز میں سستی منافق کی علامت ہے
اس سے پرہیز چاہیے

اِنَّ الۡمُنٰفِقِیۡنَ یُخٰدِعُوۡنَ اللّٰہَ وَ ہُوَ خَادِعُہُمۡ ۚ وَ اِذَا قَامُوۡۤا اِلَی الصَّلٰوۃِ قَامُوۡا کُسَالٰی ۙ یُرَآءُوۡنَ النَّاسَ وَ لَا یَذۡکُرُوۡنَ اللّٰہَ اِلَّا قَلِیۡلًا۔

(النساء: 143)

یقیناً منافقین اللہ سے دھوکے بازی کرتے ہیں جبکہ وہ انہیں کو دھوکہ میں مبتلا کر دیتا ہے۔ اور جب وہ نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں سستی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں لوگوں کے سامنے دکھاوا کرتے ہیں۔ اور اللہ کا ذکر نہیں کرتے۔ مگر بہت تھوڑا۔

نماز کا قیام فحشاء کا خاتمہ کا موجب ہے

وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ ؕ اِنَّ الصَّلٰوۃَ تَنۡہٰی عَنِ الۡفَحۡشَآءِ وَ الۡمُنۡکَرِ

(العنکبوت: 46)

اور نماز کو قائم کر۔ یقیناً نماز بے حیائی اور ناپسندیدہ باتوں سے روکتی ہے۔

مشاغل ِ تجارت،عبادات میں روک نہ بنیں

رِجَالٌ ۙ لَّا تُلۡہِیۡہِمۡ تِجَارَۃٌ وَّ لَا بَیۡعٌ عَنۡ ذِکۡرِ اللّٰہِ وَ اِقَامِ الصَّلٰوۃِ وَ اِیۡتَآءِ الزَّکٰوۃِ ۪ۙ یَخَافُوۡنَ یَوۡمًا تَتَقَلَّبُ فِیۡہِ الۡقُلُوۡبُ وَ الۡاَبۡصَارُ۔

(النور: 38)

ایسے عظیم مرد جنہیں نہ کوئی تجارت اور نہ کوئی خریدو فروخت اللہ کے ذکر سے یا نماز کے قیام سے یا زکوٰۃ کی ادائیگی سے غافل کرتی ہے۔ وہ اس دن سے ڈرتے ہیں جس میں دل ( خوف سے) اُلٹ پَلٹ ہو رہے ہوں گے اور آنکھیں بھی۔

اہل خانہ اور اولاد کو نماز کی مسلسل تلقین

• وَ اۡمُرۡ اَہۡلَکَ بِالصَّلٰوۃِ وَ اصۡطَبِرۡ عَلَیۡہَا

(طٰہٰ: 133)

اور اپنے گھر والوں کو نماز کی تلقین کرتا رہ اور اس پر ہمیشہ قائم رہ۔

یٰبُنَیَّ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ

(لقمان: 18)

اے میرے پیارے بیٹے! نماز کوقائم کر۔

نماز تہجد کے بارے میں حکم

وَ مِنَ الَّیۡلِ فَتَہَجَّدۡ بِہٖ نَافِلَۃً لَّکَ

(بنی اسرائیل: 80)

اور رات کے ایک حصہ میں بھی اس (قرآن) کے ساتھ تہجد پڑھا کر۔

یٰۤاَیُّہَا الۡمُزَّمِّلُ
قُمِ الَّیۡلَ اِلَّا قَلِیۡلًا
نِّصۡفَہٗۤ اَوِ انۡقُصۡ مِنۡہُ قَلِیۡلًا

( المزمل: 2تا4)

اے چادر میں لپٹے ہوئے (خدا کی رحمت کا انتظار کرنے والے) راتوں کو اٹھ اٹھ کر عبادت کر۔ (جس سے ہماری مراد یہ ہے کہ رات کا اکثر حصہ عبادت میں گزارا کر۔) یعنی اس کا نصف یا نصف سے کچھ کم کر دے۔

(700 احکام خداوندی از حنیف محمود)

(قدسیہ نوروالا۔ناروے)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن سے استفادہ کرنے کے ذرائع