حضرت ابن عباسؓ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ دو سجدوں کے درمیان دعا کیا کرتے تھے کہ رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَارْفَعْنِیْ کہ اے میرے رب! مجھے بخش دے۔ مجھ پر رحم فرما۔ وَاجْبُرْنِیْ اور میرے بگڑے کام سنوار دے اور مجھے رزق عطا فرما اور میرے درجات بلند فرما۔
(سنن ابن ماجہ کتاب الصلوٰۃ باب مایقول بین السجدتین حدیث نمبر 898)