• 3 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

بیت الخلاء سے باہر آنے کی دُعا ئیں

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول کریمﷺ بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ دُعا کرتے:

غُفْرَانَکَ

(ترمذی کتاب الطہارت)

ترجمہ: اے اللہ! مَیں تیری مغفرت کا خواستگار ہوں۔

حضرت ابو ذر غفاریؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریمﷺ جب بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ دُعا کرتے:

اَلْحَمدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَ ذٰی وَ عَافَانِیْ

(ابن ماجہ کتاب الطہارت)

ترجمہ:- تمام تعریفیں اُس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دور کی اور مجھے عافیت عطا کی۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ54)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

مسجد بیت الفتوح Kenge کی تقریب افتتاح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 اکتوبر 2022