• 18 مئی, 2024

نماز جنازہ حاضر و غائب (مؤرخہ 22؍ستمبر 2022ء)

مکرم منیر احمد جاوید پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضرت امیر المؤمنین خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے مؤرخہ 22؍ستمبر 2022ء بروز جمعرات۔ 12بجے دوپہر اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کر ایک نماز جنازہ حاضر اور چند نماز جنازہ غائب پڑھائے۔

نماز جناز ہ حاضر

مکرم شیخ علیم الدین صاحب ابن مکرم شیخ محمد دین صاحب (مورڈن۔یوکے)

13؍ ستمبر 2022ء کو 86سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔ آپ حضرت میاں محمد اکبر بٹالوی صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نواسے اور مکرم شیخ محمد نعیم الدین صاحب (سابق نائب امیر ضلع فیصل آباد) اور مکرم شیخ رفیق احمد طاہر صاحب کے بھائی تھے۔صوم وصلوۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، دعا گو، کثرت سے صدقہ وخیرات کرنے والے ایک متوکل علی اللہ انسان تھے۔ پسماندگان میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں اور بہت سے پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔

نماز جناز ہ غائب

-1 مکرمہ بشیراں بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم خواجہ محمد طفیل صاحب مرحوم (جڑانوالہ)

30؍جولائی 2022ء کو بقضائے الہٰی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحومہ پنجگانہ نمازوں اور تلاوت قرآن کریم کی پابند، خلافت اور نظام جماعت سے گہرا اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والی ایک نیک فطرت خاتون تھیں۔ مہمان نوازی ان کا خاص وصف تھا۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔

-2 مکرم قمر زمان ملک صاحب ابن مکرم ملک مبارک احمد صاحب (Ajax۔کینیڈا)

5؍جون 2022ء کو 73سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم حضرت چوہدری سلطان علی صاحب زیلدار رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے تھے۔ ایک لمبا عرصہ سعودی عرب میں رہے۔ جماعت اور خلافت کے ساتھ انتہائی محبت اور فدائیت کا تعلق تھا۔اپنی نیک فطرت کی وجہ سے اپنوں اور غیروں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔غریب پرور تھے۔ کئی دوستوں اور عزیزوں کی کفالت کرتے رہے۔ مساجد کی تعمیر میں بھی حصہ لینے کی توفیق پائی۔

-3 مکرم محمد زکریا صاحب (ملائیشیا)

27؍جون 2022ء کو 58سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت ملک نبی محمد صاحب آف گھوگھیاٹ کے پوتے تھے۔ صوم وصلوۃ کے پابند، چندوں میں باقاعدہ اور جماعتی پروگراموں میں باقاعدگی سے شرکت کرنے والے ایک مخلص انسان تھے۔

-4 مکرمہ بشیراں بی بی صاحبہ بنت مکرم نواب دین صاحب (بلوتولہ ضلع سیالکوٹ)

10؍مئی 2022ء کو 80 سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحومہ لمبا عرصہ لوکل صدر لجنہ رہیں۔ جماعتی کاموں کو ہمیشہ اوّلیت دیتی تھیں۔ نمازوں کی پابند، مہمان نواز اور ایک سچی، باوفا اور مخلص خاتون تھیں۔ دعوت الی اللہ کا بہت شوق تھا۔

-5 مکرم بشیر احمد صاحب ابن مکرم نواب دین صاحب (بلوتولہ ضلع سیالکوٹ)

20؍مئی 2022ء کو 84 سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم نے قائد مجلس، زعیم انصار اللہ اور صدر جماعت کے طور پر لمبا عرصہ خدمت کی توفیق پائی۔ نماز باجماعت کے پابند تھے اور دعوت الی اللہ کا بہت شوق تھا۔ مہمان نواز،سادہ اور سچے انسان تھے۔

-6 مکرم مجید احمد قمر صاحب ابن مکرم ایم نذیر احمد صاحب (صابو بھڈیار ضلع سیالکوٹ)

29؍جون 2022ء کو 66 سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم مالی قربانی میں پیش پیش رہتے تھے۔اکثر لڑائی جھگڑوں میں صلح صفائی کرواتے تھے۔حال ہی میں مقامی قبرستان کے لئے بھی اہم کردار ادا کیا۔صوم وصلوۃ کے پابند بہت مخلص اور باوفا انسان تھے۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ