• 26 اپریل, 2024

جو ختم نبوت کا منکر ہے

پاکستان مىں سىاستدان بھى اور علماء بھى وقتاً فوقتاً کسى نہ کسى بہانے سے احمدىوں کے خلاف اپنا غبار نکالتے رہتے ہىں۔ ان کے خىال مىں قوم کو اپنے پىچھے چلانے اور اپنا ہم نوا بنانے کا اور شہرت حاصل کرنے کا ىہ سب سے آسان طرىقہ ہے۔ اور سب سے بڑا ہتھىار جو مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کے لئے استعمال ہوسکتا ہے وہ ختم نبوت کا ہتھىار ہے۔ ……… غىر حکومتى ارکان اسمبلى بھى اور حکومتى ارکان اسمبلى بھى بڑھ بڑھ کر احمدىوں کے خلاف بولتے ہىں۔ چنانچہ گزشتہ دنوں پاکستان کى نىشنل اسمبلى مىں اىک آئىنى ترمىم کے الفاظ مىں ردّ و بدل جو سىاسى پارٹى ىا حکومتى پارٹى اپنے مفادات کے لئے کر رہى تھى اس کے سلسلہ مىں ىہى کچھ ہمارے دىکھنے مىں آىا۔ پاکستان مىں پچھلے دنوں مىں بڑا شور مچا رہا اور مىڈىا کے ذرىعہ سے ىہ سب کچھ دنىا کے سامنے آ چکا ہے۔ اس لئے اس بارے مىں تو زىادہ بتانے کى ضرورت نہىں۔ جہاں تک جماعت احمدىہ کا تعلق ہم نے کسى غىر ملکى طاقت سے نہ ہى کبھى ىہ کہا ہے کہ ہمىں پاکستانى اسمبلى کے آئىن مىں ترمىم کروا کر قانون اور آئىن کى نظر مىں مسلمان بنواىا جائے۔ نہ ہى ہم نے کسى پاکستانى حکومت سے کبھى اس چىز کى بھىک مانگى ہے۔ نہ ہى ہمىں کسى اسمبلى ىا حکومت سے مسلمان کہلانے کے لئے کسى سرٹىفکىٹ کى ضرورت ہے، کسى سند کى ضرورت ہے۔ ہم اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہىں کىونکہ ہم مسلمان ہىں۔ ہمىں اللہ تعالىٰ نے اور اس کے رسول صلى اللہ علىہ وسلم نے مسلمان کہا ہے۔ ہم کلمہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ پڑھنے والے ہىں۔ ہم تمام ارکان اسلام اور ارکان اىمان پر ىقىن رکھتے ہىں۔ ہم قرآن کرىم پر اىمان رکھتے ہىں اور آنحضرت صلى اللہ علىہ وسلم کو خاتم النبىىن مانتے ہىں جىسا کہ قرآن کرىم مىں اللہ تعالىٰ نے فرماىا ہے اور اس کى مىں نے ابھى تلاوت کى ہے۔ ہم اس بات پر على وجہ البصىرت قائم ہىں کہ حضرت محمد رسول اللہ صلى اللہ علىہ وسلم خاتم النبىىن ہىں بلکہ حضرت مسىح موعود علىہ الصلوٰۃ والسلام نے صاف صاف اور واضح لکھا ہے۔ متعدد جگہ اس کى وضاحت فرمائى ہے کہ جو ختم نبوت کا منکر ہے مَىں اسے بے دىن اور دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں۔ وہ نہ احمدى ہے، نہ مسلمان ہے۔ پس ہمارے خلاف ىہ شورش پىدا کى جاتى ہے اور ہم پر الزام لگاىا جاتا ہے کہ ہم ختم نبوت کے منکر ہىں اور نَعُوْذُ بِاللّٰہِ آنحضرت صلى اللہ علىہ وسلم کو خاتم النبىىن نہىں مانتے ىہ نہاىت گھٹىا اور گھناؤنا الزام ہے جو ہم پر لگاىا جاتا ہے۔

(خطبہ جمعہ فرمودہ 13 اکتوبر 2017ء بحوالہ الاسلام وىب سائٹ)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 29؍اکتوبر 2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 نومبر 2021