• 20 جولائی, 2025

آج کى دعا

رَبَّنَاۤ اَتۡمِمۡ لَنَا نُوۡرَنَا وَ اغۡفِرۡ لَنَا ۚ اِنَّکَ عَلٰى کُلِّ شَىۡءٍ قَدِىۡرٌ ۔

(التحرىم: 9)

ترجمہ: اے ہمارے ربّ! ہمارے لئے ہمارے نور کو مکمل کردے اور ہمىں بخش دے۔ ىقىناً تو ہر چىز پر جسے تُو چاہے دائمى قدرت رکھتا ہے۔

ىہ قرآنِ مجىد کى اللہ تعالىٰ کے حقىقى نور اور فىضان کے حصول کى دعا ہے۔

ہمارے پىارے آقا سىّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلىفۃ المسىح الخامس اىَّدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز (اَللّٰھُمَّ اَىِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَکُنْ مَّعَہٗ حَىْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِىْزًا) فرماتے ہىں:
اللہ تعالىٰ ہمىں بھى اپنے فضل سے وہ نور عطا فرمائے جو اس کا حقىقى نور ہے۔ جو اس کے پىاروں سے محبت کرنے سے ملتا ہے۔ جس کو حاصل کرنے کے طرىقے اس زمانے کے امام نے نور محمدى سے حصہ پا کر ہمىں سکھائے۔ ہم دنىا کى لغوىات مىں پڑنے کى بجائے اپنے خدا سے اس نور کے ہمىشہ طلبگار رہىں اور ان لوگوں مىں شمار ہوں جو ہمىشہ ىہ دعا کرتے رہے ہىں کہ رَبَّنَاۤ اَتۡمِمۡ لَنَا نُوۡرَنَا وَ اغۡفِرۡ لَنَا ۚ اِنَّکَ عَلٰى کُلِّ شَىۡءٍ قَدِىۡرٌ (التحرىم: 9) کہ اے ہمارے ربّ! ہمارے لئے ہمارے نور کو مکمل کر دے اور ہمىں بخش دے ۔ىقىناً تو ہر چىز پرجسے تو چاہے دائمى قدرت رکھتا ہے۔

اللہ تعالىٰ ہمىں اس دنىا مىں بھى اس دعا کے اثرات دکھائے اور مرنے کے بعد بھى ہمارے لئے ىہ نور دائمى بن کر ہمارے ساتھ رہے۔ آمىن

(خطبہ جمعہ 29 جنورى 2010ء)

(مرسلہ: مرىم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 29؍اکتوبر 2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 نومبر 2021