• 9 اکتوبر, 2024

میاں اسحٰق کی شادی ہوئی ہے آج اے لوگو!

میاں اسحٰق کی شادی ہوئی ہے آج اے لوگو!
(کلام حضرت مصلح موعودؓ)

میاں اسحٰق کی شادی ہوئی ہے آج اے لوگو!
ہر اک منہ سے یہی آواز آتی ہے مبارک ہو

دعا کرتا ہوں میں بھی ہاتھ اُٹھا کر حق تعالیٰ سے
کہ اپنی خاص رحمت سے وہ اس شادی میں برکت دے

خدایا! اس بَنی پر اور بَنے پر فضل کر اپنا
اور انکے دل میں پیدا کردے جوش دیں کی خدمت کا

کلامِ پاک کی الفت کا ان کے دل میں گھر کردے
نبیؐ سے ہو محبت اور تعشّق ان کو ہو تجھ سے

ہر اک دشمن کے شر سے تُو بچانا اے خدا! ان کو
ہمیشہ کے لئے رحمت کا تیری ان پہ سایہ ہو

ہمیشہ کیلئے ان پر ہوں یا رب! برکتیں تیری
دعا کرتا ہوں یہ تجھ سے خدایا! سن دعا میری

انہیں صبح و مسا، دیں اور دنیا میں ترقی دے
نہ انکو کوئی چھوٹا سا بھی آزار اور دکھ پہنچے

عطا کر انکو اپنے فضل سے صحت بھی اے مولیٰ!
ہمیشہ ان پہ برسا اَبر اپنے فضل و رحمت کا

میں اگلے شعر پر کرتا ہوں ختم اس نظم کو یارو
اب اِنکے واسطے تم بھی خدا سے کچھ دعا مانگو

بہت بھایا ہے اے محمود یہ مصرعہ مرے دل کو
مبارَک ہو یہ شادی خانہ آبادی مبارک ہو

(کلام محمود صفحہ3)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

میں نبیوں میں سے سب سے آخری ہوں