• 19 مئی, 2024

مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کا 29واں سالانہ اجتماع

مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کا29واں سالانہ اجتماع موٴرخہ 20-21 اگست 2022ء کومسجد نور ویگولٹینگن کے ملحقہ ہال میں منعقد ہوا۔

پہلے دن اجتماع کاآغاز مرکزی نمائندہ محترم عبدالخالق صاحب ایڈیشنل پرائیویٹ سیکرٹری برائے انصار اللہ اور ملک عارف محمود صاحب صدر مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کی پرچم کشائی اور محترم منیر احمد منور صاحب مبلغ انچارج سوئٹزرلینڈ کی دعا سے ہوا۔

پرچم کشائی کے بعد پہلے اجلاس کی کاروائی کا آغاز محترم صدر صاحب مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کی صدارت میں مکرم رفیق الدریس صاحب کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ جس کاجرمن ترجمہ مکرم بشارت احمد انیس صاحب جبکہ اردو ترجمہ مکرم بشیر احمد طاہر صاحب نے پیش کیا۔

تلاوت قرآن کریم کے بعد محترم ملک عارف محمود صاحب صدر صاحب مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ نے انصار اللہ کا عہد دہرایا۔

عہد کے بعد مکرم مسعود مجاہد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا منظوم کلام خوش الحانی سے پڑھا۔

منظوم کلام کےبعد محترم منیر احمد منور صاحب مبلغ انچارج سوئٹزرلینڈ نے افتتاحی خطاب فرمایا۔ جس میں انہوں نے قرآن کریم اور اقتباسات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے انصار اللہ کو ان کی ذمہ دار یوں سے آگاہ کیا۔

افتتاحی خطاب کےبعد محترم صدر صاحب مجلس انصار اللہ نے خطاب فرمایا، جس میں انہوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کو برا ہ راست دی گئی ذمہ دار یاں یاد کرواتے ہوئے ان سے دعاؤں اور حکمت سے عہدہ برآ ہونے کی تلقین کی۔

صدر صاحب مجلس انصار اللہ کے خطاب کے بعد محترم مبلغ انچارج صاحب نے دعا کروائی۔

دعا کے بعد صدر صاحب مجلس انصار اللہ نے مکرم نعیم اللہ صاحب قائدتعلیم کوعلمی مقابلہ جات شروع کرنے کی ہدایت فرمائی۔ منصفین کے فرائض مربیان سلسلہ مکرم عبدالوہاب طیب صاحب، مکرم فائز احمد خان صاحب اور مکرم فہیم احمد خان صاحب نے ادا کئے۔

دوپہر کے وقفہ تک علمی مقابلہ جات کا سلسلہ جاری رہا۔

نماز ظہر وعصر کے بعد 3:00 بجے سے شام 6 بجے تک موحل ہائم کےسیکنڈری سکول کے ہال اور میدان میں ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔

شام 6:30 تا 7 بجے تک اجتماع کے ہال میں بیت بازی کا مقابلہ ہوا۔

اجتماع کے دوسرے روز کا آغاز نماز تہجد، فجر اور قرآن کریم کے درس سے ہوا۔

ناشتہ کے بعد 9:30 سے 10:45 تک موحل ہائم کےسیکنڈری سکول کے ہال اور میدان میں ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔

11:30 دوسرے اجلاس کی کاروائی کاآغاز محترم صدر صاحب مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کی صدارت میں مکرم میاں ناصر صاحب کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔

تلاوت کےبعد محترم صدر صاحب کی اجازت سے مکرم نعیم اللہ صاحب قائدتعلیم نے علمی مقابلہ جات شروع کروائے۔ جن کا سلسلہ 12:15 تک دوسرے اجلاس کی کاروائی کے اختتام تک جاری رہا۔

دوسرے اجلاس کی کاروائی کے اختتام کے معاً بعد مرکزی مہمان خصوصی محترم عبدالخالق صاحب کے ساتھ اجتماع کی انتظامیہ کےگروپ فوٹوز ہوئے۔

فوٹو سیشن کے بعد اسی جگہ 12:20 سے 1:00 بجے تک مجلس انصار اللہ کی نیشنل عاملہ و زعماء کرام کا خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں مرکزی مہمان خصوصی محترم عبدالخالق صاحب ایڈیشنل پرائیویٹ سیکرٹری برائے مجلس انصار اللہ نے جائزہ لیا اور مفید ہدایات سے نوازا۔

دوپہر کے کھانے اور نماز ظہر وعصر کے بعد 2:15 سے 2:50 تک جماعت کے شعبے وصایا کے زیر اہتمام محترم منیر احمد منور صاحب مبلغ انچارج سوئٹزرلینڈ کی صدارت میں وصیت سیمینار منعقد کیا گیا۔

اجتماع کے تیسرے اور آخری اجلاس کی کاروائی کاآغاز محترم عبدالخالق صاحب مرکزی مہمان خصوصی کی صدارت میں مکرم بشارت احمد انیس صاحب کی تلاوت قرآن کریم مع اردو و جرمن ترجمہ سے ہوا۔

تلاوت قرآن کریم کے بعد محترم ملک عارف محمود صاحب صدر مجلس انصار اللہ نے انصار اللہ کا عہد دہرایا، جس کا جرمن ترجمہ مکرم بشارت احمد انیس صاحب نے کیا۔

عہد کے بعد مکرم رانا سکندراحمد صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا منظوم کلام نہایت خوش الحانی سے پڑھا۔

منظوم کلام کےبعد مکرم اویس احمد طاہر صاحب نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کے بعد علمی اور ورزشی مقابلہ جات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں مرکزی مہمان خصوصی صاحب نے انعامات تقسیم کئے۔

تقسیم انعامات کےبعد محترم مرکزی مہمان خصوصی صاحب نے اختتامی خطاب شروع کیا۔ جس میں انہوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کی ہدایات اور پرنور ایمان افروز واقعات کو اپنے پیارے اور ہر ایک کو سمجھ آجانے والےسادہ انداز میں پیش کیا۔

مہمان خصوصی صاحب کے خطاب کے بعد محترم مبلغ انچارج صاحب نے دعا کروائی۔

دعا کےبعد محترم صدر صاحب مجلس انصار اللہ نے انتظامیہ اجتماع سمیت اجتماع میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

اور یوں 4:22 منٹ پرمجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کا 29 واں اجتماع 2022ء اپنے اختتام کو پہنچا۔

اجتماع کے اختتام پر اسی ہال میں احباب نے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کا لندن سے لائیو اختتامی خطاب برائے جلسہ سالانہ جرمنی 2022ء ٹی وی پر دیکھا۔

(رپورٹ: صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل آن لائن سوئٹزرلینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

میں نبیوں میں سے سب سے آخری ہوں