• 18 اپریل, 2024

آج کی دعا

یَا رَبِّ انْصُرْ عَبْدَکَ وَاخْذُلْ اَعْدَآءَ کَ۔ اِسْتَجِبْنِیْ یَا رَبِّ اسْتَجِبْنِیْ اِلَامَ یُسْتَھْزَأُ بِکَ وَ بِرَسُوْلِکَ۔ وَ حَتَّامَ یُکَذِّبُوْنَ کِتَابَکَ وَیَسُبُّوْنَ نَبِیَّکَ۔ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ یَا مُعِیْنُ۔

(آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد نمبر5 صفحہ نمبر569)

ترجمہ: اے میرے ربّ! اپنے بندہ کی نصرت فرما اور اپنے دشمنوں کو ذلیل اور رسواکر۔ اے میرے ربّ! میری دعا سن اور اسے قبول فرما۔ کب تک تجھ سے اور تیرے رسول سے تمسخر کیا جاتا رہے گا۔ اور کس وقت تک یہ لوگ تیری کتاب کو جھٹلاتے اور تیرے نبی کے حق میں بدکلامی کرتے رہیں گے۔ اے ازلی ابدی خدا !میں تیری رحمت کا واسطہ دے کر تیرے حضور فریاد کرتا ہوں۔

یہ حضرت مسیحِ موعودؑ کی اللہ تعالیٰ کے حضور مدد و نصرت طلب کرنے کی دعا ہے۔

پیارے امام سیدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جماعت کواپنے خطبہ جمعہ فرمودہ مؤرخہ 10ستمبر 2010ء کو اس دعا کے پڑھنے کی تحریک فرمائی ہے۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے ہوئے کے ساتھ استہزاء اور …

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 دسمبر 2020