• 9 مئی, 2025

ریجنل اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ ددگو

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ برکینا فاسو کو ہر سال مختلف تربیتی وتعلیمی پروگرام کرنے کی توفیق ملتی ہے۔اسی سلسلہ میں پانچوں تنظیموں (خدام الاحمدیہ، انصار اللہ، لجنہ اماء اللہ، اطفال الاحمدیہ، ناصرات الاحمدیہ) کے اجتماعات منعقد کرنا بھی ہے۔ چنانچہ ہر سال پانچوں تنظیمیں ریجن کی سطح پر بھی اجتماعات منعقد کرتی ہیں اور نیشنل سطح پر بھی باقاعدگی سے اجتماعات منعقد کرنے کی توفیق ملتی ہے۔ اس سال بھی اسی روایت کو جاری رکھتے ہوئے خدام الاحمدیہ برکینا فاسو کو مختلف ریجنز میں اجتماعات منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 30،31 اکتوبر 2021ء کو ددگو ریجن میں خدام الاحمدیہ کا ریجنل اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔اس اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے ریجنل قائد عبدالرزاق صاحب نے ریجنل عاملہ کے ساتھ متعدد میٹنگز کیں اور ماہ اکتوبر میں 17مجالس کا دورہ کیا۔ اجتماع کے لئے جماعت ’’سیرالو‘‘ کا انتخاب کیا گیا۔ اجتماع کی تمام تیاریو ں میں ریجنل مشنری شاکر مسلم صاحب خدام الاحمدیہ اور نومبائعین جماعتوں کی تعلیم و تربیت اور جماعتی روایات کو ہر موقع پر ملحوظ خاص رکھتے ہوئے راہنمائی کرتے رہے۔

29 اکتوبر بروز جمعہ وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ 30 اکتوبر بروز ہفتہ باجماعت نماز تہجد ادا کی گئی نماز فجر کے بعد محترم ابوبکر سادیو نے درس دیا۔ صبح دس بجے افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا۔ تراؤڑے ابراہیم صاحب مہتمم اشاعت نمائندہ صدر مجلس خدام الاحمدیہ نے صدارت کی۔ تلاوت،عہد اور نظم کے بعد ریجنل قائد صاحب نے تمام مہمانوں کو خوش آمدیدکہا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی صاحب نے اختتامی خطاب فرمایا اوردعا کروائی۔دعا کے بعد ورزشی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔

1:30 پر نماز ظہر و عصر ادا کی گئی۔ نمازوں کے بعد احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ شام 4 بجے کے بعد دوبارہ ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد کھانا پیش کیا گیا۔ بعد ازاں علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا جو رات گئے تک جاری رہا۔

31اکتوبر کو باجماعت نماز تہجد ادا کی گئی۔ نماز فجر کے بعد سایوں منیر صاحب لوکل مشنری نے درس دیا۔ صبح 7بجے خدام الاحمدیہ نے خدام الاحمدیہ کے یونیفارم سفید قمیض اور سیاہ پینٹ میں قطار بنا کر مارچ کیا اور اس طرح جماعت کا پیغام تمام علاقہ میں خوبصورتی سے پہنچانے کی توفیق ملی۔ 10 بجے اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فوفانا ابوبکر صاحب مہتمم صنعت و تجارت نمائندہ صدر مجلس خدام الاحمدیہ تھے۔ تلاوت قرآن کرم، عہد خدام الاحمدیہ اور نظم کے بعد نائب قائد داؤد عمر صاحب نے رپورٹ پیش کی۔

علمی مقابلہ جات میں مندرجہ ذیل مقابلہ جات شامل تھے۔ (1) تلاوت قرآن کریم (2) اذان (3) حفظ قرآن (4) حفظ قصیدہ (5) فی البدیہہ تقریر (6) دینی معلومات (7) پیغام رسانی

ورزشی مقابلہ جات میں مندرجہ ذیل مقابلہ جات شامل تھے (1) فٹ بال (2) رسہ کشی (3) دوڑ سو میٹر (4) بوری ریس (5) ریلے ریس (6) سلوسائیکلنگ

رپورٹ پیش کرنے کے بعد بعض حضرات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی صاحب نے پوزیشن حاصل کرنے والے خدام میں انعامات تقسیم کیے۔ نیز مختصر تقریر فرمائی اور دعا کروائی۔ دعا کے بعد گروپ فوٹو بنوایا گیا۔ تقریب کے بعد ریجنل قائد عبدالرزاق صاحب نے اپنی عاملہ اور قائدین کے ساتھ نیشنل اجتماع کے وائنڈ اپ کے حوالہ سے میٹنگ کی۔ نماز ظہر و عصر کے بعد احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اس اجتماع پر26 مجالس کے 363 اطفال و خدام نے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ اجتماع احباب جماعت کی علمی اور جسمانی صلاحیتوں کو ابھارنے والا ہو نیز ان میں روحانی ترقیات کا باعث بنے۔

(رپورٹ: مبارک احمد منیر۔ مبلغ سلسلہ برکینا فاسو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ