• 8 مئی, 2024

اعلان نکاح

• مکرم سید عطاء الواحد رضوی مبلغ۔ رشیا اعلان کرواتے ہیں :
مؤرخہ 19 نومبر 2021ء بروز جمعۃ المبارک خاکسار کے بھتیجے عزیزم سید عبدالباری رضوی ولد مکرم سید عبدالہادی رضوی جماعت احمدیہ۔ لیڈز یو کے، کے نکاح کا اعلان عزیزہ امتہ السبوح وسیم بنت مکرم وسیم احمد نائیک ۔کینیڈا کے ساتھ مسجد مبارک ٹورنٹو کینیڈا میں کیا گیا ۔ طرفین کا تعلق جماعت کے مخلص اور خدمت گزار خاندانوں سے ہے ۔

عزیزم سید عبد الباری رضوی ،حضرت نواب سید محمد رضوی صاحب ایڈووکیٹ آف حیدرآباددکن، یکے از 313 اصحاب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی نسل سے ہیں ۔ جبکہ ننھیال کی طرف سے عزیزم کے نانا مکرم ملک بشیر الدین خان کئی دہائیوں سے مڈل ایسٹ کی جماعتوں میں امیر جماعت اور نیشنل صدر کی حیثیت سے خدمت کی توفیق پا رہے ہیں ۔

جبکہ عزیزہ امتہ السبوح وسیم کے دادا مکرم محمد سلیم نائیک جماعت میں نمایاں خدمات کی توفیق پاتے رہے ہیں ۔ اسی طرح ننھیال کی طرف سے عزیزہ کا تعلق مکرم میاں محمد عالم سابق امیر جماعت کی نسل سے ہے ۔ عزیزہ کے نانا مکرم ڈاکٹر عبد الباری امیر جماعت اسلام آباد کے طور پر خدمت کی توفیق پا رہے ہیں ۔ جبکہ مکرم کرنل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبد الخالق سابق ایڈمنسٹریٹر فضل عمر ہسپتال عزیزہ کے پر نانا ہیں ۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لئے بابرکت فرمائے اور فریقین اپنے پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات کے مطابق ایک دوسرے کے حقوق کما حقہ ادا کرتے ہو ئے اللہ تعالیٰ کے پیار اور رحم کے وارث بننے والے ہوں۔ جزاکم اللّٰہ ۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ