کھانا کھانے کی دعا ئیں
حضرت ابو سعیدؓ خدری سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھاتے اور پانی پیتے تو یہ دُعا پڑھتے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَ سَقَانَا وَ جَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ
(ترمذی کتاب الدعوات)
ترجمہ: تمام تعریفیں اُس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں کھانا کھلایا اورہمیں پانی پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔
حضرت ابو ایوبؓ انصاری کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھاتے یا پانی پیتے تو یہ دُعا پڑھتے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَ وَ سَقٰی وَ سَوَّغَہٗ وَ جَعَلَ لَہٗ مَخْرَجًا
(ابو داؤد کتاب الاطعمہ)
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ100)
(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔جرمنی)