• 15 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

بند دروازے

ہر دروازہ دکھائي نہيں ديتا۔ کبھي کبھي ہم مشکل وقت ميں خود کو ديوار سے لگا ہوا محسوس کرتے ہيں اور قريب ہي موجود دروازے يعني نجات کے راستے کو بھي ديکھنا ممکن نہيں رہتا۔ اس کے لئے تھوڑي ہمت سے کام لينا پڑتا ہے اور اس مشکل گھڑي يعني اس ديوار سے خود کو تھوڑا الگ کر کے بغور جائزہ لينا ضروري ہے جس سے اکثر دروازہ دکھائي دے جاتا ہے۔ اسے علم نفسيات ميں ہيلي کاپٹر ويو بھي کہتے ہيں جب انسان صورت حال سے خود کو اوپر اٹھا کر اس کا بہتر معائنہ کر ليتا ہے اور رستہ دکھائي دے جاتا ہے۔

(مرسلہ: کاشف احمد)

پچھلا پڑھیں

ریشہ دار (فائبر والی) غذاؤں کی افادیت اور ذرائع

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 دسمبر 2022