• 28 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

  • مکرم آصف بلوچ ۔یوکے سے یہ اعلان بھجواتے ہیں:

مکرم فضل الرحمن رشید آف جھنگ ابن مولانا عبدالرحمن مبشر آف ڈیرہ غازی خان 15 جنوری 2022ء بروز ہفتہ مختصر علالت کے بعد بوجہ ہارٹ اٹیک بعمر 74سال لیور پول۔ یوکے میں وفات پا گئے انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔

آپ 1947ء میں جھنگ میں پیدا ہوئے۔ تقریبا 1 ماہ قبل اپنے بچوں کے پاس یوکے آئے تھے۔ مرحوم خداتعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔آپ کی نماز جنازہ 18 جنوری بروز منگل بعد نماز مغرب دارالامان مسجد مانچسٹر میں مکرم محمد احمد خورشید (مربی سلسلہ )نے پڑھائی اور بعد از اں تدفین کے لئے میت کو مرکز احمدیت لے جایا گیا۔ بہشتی مقبرہ میں تدفین کے بعد مکرم مظفر احمد خالد (مربی سلسلہ) نے دعا کروائی ۔آپ حضرت صوبیدار میجر ڈاکٹر ظفر حسن ؓصحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نواسے تھے۔ انتہائی دعا گو، پابند صوم وصلوٰۃ، مہمان نواز، ملنسار اور دوسروں کی بے لوث مدد کرنے والے تھے۔نظام جماعت اور خلافت احمدیہ سے گہری وابستگی رکھتے تھے۔ آپ کو جلسہ سالانہ برطانیہ میں متعدد بار شرکت کرنے کی توفیق ملی اور حضور انور سے ملاقات کر نے کی سعادت حاصل ہوتی رہی۔آپ کی اہلیہ محترمہ آپ کی زندگی میں ہی وفات پاگئی تھیں۔آپ نے پسماندگان میں دوبیٹے مکرم خاور رشید نائب صدر لیورپول اور عامر رشید صاحب حال مقیم جرمنی اور ایک بیٹی ڈاکٹرصائمہ رشید صاحبہ اہلیہ عرفان احمد صاحب جنہیں بحیثیت صدر لجنہ لیور پول خدمت کی توفیق مل رہی ہے اورمتعدد پوتے پوتیاں اور نواسیاں، یاد گار چھوڑی ہیں ۔قارئین الفضل سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سب پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی دعاؤں کا حقیقی وارث بنائے آمین۔

ادارہ الفضل کی جانب سے تعزیت قبول کریں۔

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین جنوری 2022ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ