• 23 اپریل, 2024

فقہی کارنر

حضرت مسیح موعود ؑکا تبرک دینا

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمدؓ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ہم سے قاضی امیر حسین صاحب نے بیان کیا کہ میں حدیث میں یہ پڑھتا تھا کہ آنحضرتﷺ کے بال صحابہؓ برکت کے لئے رکھتے تھے اس خیال سے میں نے ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عرض کیا کہ حضور! مجھے اپنے کچھ بال عنایت فر مادیں۔ چنانچہ جب آپؑ نے حجامت کرائی تو مجھے اپنے بال بھجوا دئے۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ میرے پاس بھی حضرت صاحب کے کچھ بال رکھے ہیں۔

(سیرت المہدی جلد1 صفحہ21)

(مرسلہ: داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

خطبہ ثانیہ کی اہمیت اور اس میں بیان شدہ سنہری اسباق

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 فروری 2023