• 25 اپریل, 2024

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ 22 تا 28 فروری 2020ء

قارئین روزنامہ الفضل لندن آن لائن کی خدمت میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی گزشتہ ہفتے کی مصروفیات کی ایک جھلک پیش خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ پیارے حضور انور کو صحت و سلامتی سے رکھے اور ہر آن اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں واقع ایوان مسرور میں گلشن وقف نو (خدام) میں شمولیت فرمائی ۔اس کلاس میں خدام کی تعداد تقریباً 700 تھی۔ کلاس میں خدام نے اپنے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ سے مختلف نوعیت کے سوالات بھی پوچھے جن کے حضور انور نے ازراہ شفقت جواب عطا فرمائے۔

دوران ہفتہ ایک دن نماز عصر کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے درج ذیل 4 نکاحوں کا اعلان بھی فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا بھی کروائی۔

  1. عزیزہ عُشبہ صبیحہ (واقفہ نو) بنت مکرم ظفر ممتاز ربوہ ہمراہ عزیزم حافظ خواجہ منادی احمد فیاض(مربی سلسلہ۔استاد جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم خواجہ ایاز احمد سجاد(مربی سلسلہ۔وکالت دیوان ربوہ)
  2. عزیزہ مدثرہ ارشد بنت مکرم ارشد محمود (منڈی بہاؤالد ین) ہمراہ عزیزم سجیل احمد (مربی سلسلہ۔ ریسرچ سیل ربوہ) ابن مکرم لیاقت علی
  3. عزیزہ روبینہ فہیم(واقفہ نو) بنت مکرم فہیم احمد (پرنسپل جامعتہ المبشرین گھانا) ہمراہ عزیزم احمد جان (واقف نو) ابن مکرم پیر انعام الر حمان (فیصل آباد)
  4. عزیزہ قدسیہ جبین بنت مکرم اقبال احمد (لندن) ہمراہ عزیزم مباہل احمد ابن مکرم شکیل احمد شیخ (لندن)

دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مسجد ’’دارالسلام‘‘ ساؤتھ آل کا افتتاح فرمایا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مسجد ’’دارالسلام‘‘ میں نماز مغرب و عشاء کے بعد احباب جماعت سے خطاب فرمایا ۔ بعدازاں حضور انور نے افتتاحی تقریب میں بھی شمولیت فرمائی اور ایمان افروز خطاب فرمایا۔

دوران ہفتہ ایک دن نماز عصر کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مکرم محمد احمد کی کار کو بھی متبرک فرمایا۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ مسجد مبارک اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں ارشاد فرمایا جو کہ MTA کے مواصلاتی نظام کے تحت پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔ اس خطبہ جمعہ میں بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جانثار بدری صحابہ کرام کا ذکر جاری رکھا۔ خطبہ جمعہ کے آخر پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دو مرحومین کا ذکر خیر بھی فرمایا اور اُن کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔

  1. مکرم ملک منور احمد جاوید(سابق نائب ناظر ضیافت صدر انجمن احمدیہ و سابق نائب صدر مجلس انصاراللہ)
  2. مکرم پروفیسر منور شمیم خالد

دوران ہفتہ حضور انور نے 5 روز دفتری ملاقاتیں فرمائیں جن کی تعداد 16 رہی ۔دفتری ملاقاتوں میں متعدد افسران صیغہ، مبلغین، مربیان سلسلہ، واقفین زندگی و دیگر احباب نے حضور انور سے قیمتی ہدایات وصول کیں۔

دوران ہفتہ حضور انور نے 5 روز ذاتی ملاقاتیں بھی فرمائیں جن کی تعداد 118رہی۔ ذاتی ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے احباب کا تعلق مندرجہ ذیل ممالک سے تھا۔

امریکہ،جرمنی، کینیڈا،یوکے،عرب ممالک، بیلجئم، پاکستان، انڈیا، اسپین،ٹرینیڈاڈ


(سعید الدین احمد۔لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 فروری 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ