• 4 مئی, 2024

مقابلہ پیدل چلنا

مقابلہ پیدل چلنا
جامعة المبشرین گھانا

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مؤرخہ 23 دسمبر 2021ء کو جامعۃ المبشرین گھانا کے شعبہ کھیل کے تحت تیز پیدل چلنے کے مقابلہ کا کامیاب انعقاد ہوا۔ یہ مقابلہ جامعہ کے فٹ بال کے میدان میں کروایا گیا ۔ بعض طلباء اور اساتذہ کو اس مقابلہ کے لئے مفوضہ ڈیوٹیاں سپرد کی گئیں۔اس مقابلہ کے ناظمِ اعلیٰ مولوی بلال احمد اور نائب ناظم معلم عبد المجید صاحب تھے۔ڈیوٹیوں میں میدانِ عمل کی تیاری، ریفریشمنٹ اور طلباء اور اساتذہ کو کھانا فراہم کرنا ، وقارِ عمل ، ابتدائی طبی امداد ، سمعی و بصری اور نتیجہ کی تیاری شامل ہیں۔19 طلباء کو مختلف ڈیوٹیاں سپرد کی گئیں۔ جبکہ 56 طلباء نے مقابلہ میں حصہ لیا۔ مقابلہ کا آغاز نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعددعا سے ہواجو وائس پرنسپل مکرم مبشر حسین شاہد صاحب نے کروائی۔ طلباء کو سات گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ اور ہر گروپ کے لئے ایک نگران مقرر کیا گیا جو ہر چکر پر مقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء کی نمبر شماری کرتا تھا۔ہر گروپ کے طلباء نے مختلف رنگوں کی شرٹس پہنی ہوئی تھیں اور شرٹ کے آگے اور پیچھے ہر مقابلہ میں حصہ لینے والے طالبعلم کا نمبر درج تھا۔ تاکہ نمبر شماری کرنے والے نگران کے لئے آسانی ہو۔

مقابلہ کا دورانیہ دوگھنٹہ تھا اورفٹ بال میدان کے کل 35 چکر لگانے مقرر کئے گئے تھے۔ مقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء کو مقابلہ کے دوران پانی اور ٹافیاں مہیا کی گئیں۔اللہ کے فضل سے مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام طلباء نے 35 چکر بعافیت مکمل کئے جو تقریباً 10 کلومیٹر کا فاصلہ بنتا ہے۔اس مقابلہ میں عزیزم ادریس بن حکیم اول رہے جو شجاعت گروپ سے ہیں ۔ یہ درجہ اُولیٰ میں ہیں اور گھانا سے ہیں۔ دوم عزیزم ظفر اللہ خان رہے جو شجاعت گروپ سے ہیں، درجہ ثانیہ میں ہیں اور گھانا سے ہیں۔ جبکہ سوم عزیزم حمید تقی رہے ،جو درجہ ثانیہ میں ہیں اور مڈغاسکر سے تعلق رکھتے ہیں۔اس مقابلہ میں مجموعی طور پر شجاعت گروپ اول رہا، جبکہ دوم دیانت گروپ اور سوم امانت گروپ رہا۔اللہ کے فضل سے مقابلہ بخیر و خوبی انجام پایا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان طلباء کو صحت و سلامتی والی لمبی زندگی دےاور کامیاب مبلغ بنائے۔ آمین

(رپورٹ: فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل آن لائن گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مارچ 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ