• 14 جولائی, 2024

اومے ریجن آئیوری کوسٹ میں مسجد کا سنگ بنیاد

ریجن اومے کی جماعت ائیرے Hire میں جماعت کا نفوذ 2022ء میں ہوا جہاں مکرم حیدرہ شریف تیجان صاحب Haiera Shareef Tijanجوکہ یہاں کاروبار کے سلسلہ میں آئے تھے کے ذریعے ہوا۔ مکرم سماکے آدم صاحب Samake Adamaکو سب سے پہلے قبول احمدیت کی توفیق ملی۔ شہر کے اندر پانچ پلاٹوں پر مشتمل یہاں2200 مربع میٹر کی جگہ 2008ء میں جماعت نے خریدی۔ پہلے پہل احباب جماعت کی سہولت کیلئے نمازوں اور جمعہ کیلئے عارضی ایک شیڈ آج سے سات آٹھ سال پہلے بنایا گیا جہاں احباب جماعت جمعہ کی نماز اور باقی پنجوقتہ نمازیں ادا کر رہے تھے احباب جماعت کے علاوہ اللہ تعالیٰ کےفضل سے بہت سارے مقامی غیر احمدی احباب بھی اس انگار میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں پڑھنے آتے ہیں نماز جمعہ پر تو یہ حاضری الحمدللّٰہ تقریباً 40 افراد تک چلی جاتی ہے یوں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام غیر از احباب جماعت تک پہنچتا ہے۔ کچھ سال قبل یہاں سونے کی کان بھی دریافت ہوئی جس سے اس علاقہ کی اہمیت و قیمت مزید بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ سال 2022ء کے آخر میں یہاں جماعتی جگہ پر تعمیر کی اجازت کے کاغذات بنوانے کے ساتھ یہاں مسجد کی تعمیر کا پلان بھی بنایا گیا چانچہ جماعتی منظوری کے بعد اور امیر و مشنری انچارج آئیوری کوسٹ مکرم عبدالقیوم پاشا صاحب کی ہدایت پر ماہ جنوری کے آخرمیں کام شروع کروانے کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلہ میں خاکسار نے امیر و مشنری انچارج صاحب کو پروگرام سنگ بنیاد کے لئے گزارش کی چنانچہ موٴرخہ 25؍ جنوری 2023ء بروز بدھ کو مکرم امیر صاحب مع جماعتی وفد سنگ بنیاد کیلئے تشریف لائے جس کا استقبال خاکسار کے ہمراہ مکرم وترا بکڑی Ouattara Bakary صاحب ریجنل صدر صاحب اور معلمین کرام ریجن اومے اور احباب جماعت نے کیا اور خوش آمدید کہا۔ پروگرام برائے سنگ بنیاد مسجد کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا تلاوت قرآن کریم مکرم سیسے یوسف صاحب معلم سلسلہ نے کی اس کے بعد مکرم امیر صاحب نے مساجد کی اہمیت و فضیلت پر تقریر فرمائی، ساتھ چونکہ تقریب میں غیر ازجماعت احباب بھی موجود تھے، مکرم امیر صاحب نے احمدیت حقیقی اسلام کا تعارف بھی پیش فرمایا اس کے بعد مکرم امیر صاحب نے مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب میں کاس مسجد کی پہلی اینٹ رکھی اس کے بعد حسب ترتیب خاکسار ریجنل مبلغ سلسلہ، مکرم وترا بکڑی صاحب ریجنل صدر اومے ریجن، امام بمبا یونس صاحب(یہ غیر احمدی امام ہیں جو کہ ہماری دعوت پر تشریف لائے)، مکرم آدم داود صاحب معلم سلسلہ اومے، مکرم سماکے محمد صاحب معلم سلسلہ مہدی آباد آبی جان، مکرم سیسے یوسف صاحب معلم سلسلہ جماعت ائیرے، مکرم بوارے زکریا صاحب معلم سلسلہ، مکرم بوسم صاحب صدر صاحب مقامی جماعت کو اینٹ رکھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔

اس کے بعد لجنہ اماءاللہ کی نمائندگی میں ایک لجنہ۔ ناصرات کی نمائندگی میں ایک ناصرہ، خدام الاحمدیہ کی نمائندگی میں ایک خادم اور اطفال کی نمائندگی میں طفل نے مسجد کی اینٹ رکھی دوران سنگ بنیاد حاضرین دعا ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم کا ورد کرتے رہےسنگ بنیاد کی تقریب کےآخر میں مکرم امیر صاحب نے دعا کروائی۔

اس مسجد کی لمبائی 10 میٹر ہے اور چوڑائی 8 میٹر رکھی گئی ہے ان شاءاللّٰہ اس میں تقریباً 150 نمازی نماز ادا کر سکیں گے۔

آخرمیں حاضرین کی خدمت میں طعام پیش کیا گیا۔اس تقریب کی حاضری تقریباً 35رہی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس مسجد کا سنگ بنیاد ہر لحاظ سے مبارک فرمائے اور اس سے لوگ احمدیت حقیقی اسلام سے روشناس ہو کر حلقہ بگوش احمدیت ہوں۔ آمین

(مبشر احمد۔ مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مارچ 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی