رَبِّ اغۡفِرۡ وَ ارۡحَمۡ وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ
(المومنون:119)
ترجمہ:اے میرے رب!معاف کر اور رحم فرما اور تو سب سے اچھا رحم کرنے والا ہے۔
یہ سورۃ المومنون کی آخری آیت ہے جو مغفرت اور رحمت کی عظیم الشان دعا ہے۔ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے صحابی حضرت عبداللہ بن مسعودؓسے روایت ہے کہ انہوں نے یہ دعائیہ آیت اور اس سے پہلے کی تین آیات پڑھ کر ایک بیمار پر دم کیا وہ اچھا ہوگیا۔
آج کل کے حالات میں یہ قرآنی دعا بہت کثرت سے پڑھنی چاہئے۔
(قدسیہ محمود سردار)