• 18 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 16، 02۔ مئی 2020ء

کورونا وائرس کو قدرتی سمجھا جائے

افریقہ میں لاک ڈاؤون نرم نہ کیا جائے

افریقہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
39,087   12,668 1,642

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 5647
2 مصر 5537
3 مراکش 4529
4 الجیریا 4006
5 گھانا 2074

کورونا وائرس کو قدرتی سمجھا جائے

ڈبلیو ایچ او نے اس بات  کو دہرایا ہے کہ  کورونا وائرس فطری طور پر قدرتی سمجھا جانا  چاہئے ۔

یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے  کے بعدسامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  انہوں  نے ایسے ثبوت دیکھے ہیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ چین کے شہر  ووہان میں واقع ایک وائرولوجی انسٹی ٹیوٹ سے یہ وائرس نکلا ہے۔( الجزیرہ)

لاک ڈاؤون نرم نہ کیا جائے

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے افریقی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وائرس  کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے مضبوط نگرانی کے اقدامات کو برقرار رکھے ۔ افریقہ کے  بعض ممالک نے   لاک ڈاؤن  کو نرم کرنے کے  اقدامات کرنا  شروع کر دئیے ہیں۔(افریقہ نیوز)

زمبابوے

زمبابوے نے  وبا کے پیش نظر مزید قیدیوں  کی رہائی کی  منظوری دے دی ہے۔سرکاری نوٹس کے مطابق ،  عمر قید کے ایسے قیدی  بھی رہا کئے جا رہے ہیں جنہوں نے سزا کے بیس سال پورے کر لئے ہیں ۔مارچ میں بھی 1500 قیدی رہا کئے گئے تھے۔

(بی بی سی افریقہ)

زمبابوے میں صدر نے وبا پر کنٹرول پانے کے لئے  لاک ڈاؤون مزید دو ہفتے کے لئے بڑھا دیا ہے ۔ (الجزیرہ)

جنوبی افریقہ

سرکاری اعلان کے مطابق  وبا کی وجہ سے  ملک بھر میں تین سے سات لاکھ افراد ملازمت سے محروم ہوسکتے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

کینیا

کینیا کے صدر Uhuru Kenyatta نے  یوکے  NHS کے ورکرز کے لئے پھول بھجوائے تھے۔ جس پر ملک میں ان پر تنقید کی گئی کہ اپنے  لوگوں  کے پاس بیڈ نہیں ہیں اور دوسروں کو پھول بھیجے جا رہے ہیں۔ صدر نے اس کا جواب دیتے ہوا کہا کہ ’’مصیبت میں دوست ہی دوسرے دوست کے کام آتے ہیں‘‘۔ (بی بی سی)

جبوتی

  حکومت نےبڑے پیمانے پر کورونا ٹسٹ  مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ، جس کا مقصد آنے والے دنوں میں گھر گھر جاکر 45،000 ٹیسٹ کرنا ہے۔ افریقہ کے  اس چھوٹے سے ملک میں اب تک تقریبا، 13،400 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 1،089 مثبت  آئے ہیں ۔  (افریقہ نیوز )

کونگو برازاویل

صدر نے لاک ڈاؤون میں15 مئی تک توسیع کی ہے۔ اس کے ساتھ بڑے پیمانے پر  ٹسٹ  کرنے  اور عوامی جگہوں  پر  ہر ایک کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

 حکومت نے ملک بھر میں 200،000 انتہائی کمزور گھرانوں کی مالی امداد کے لئے دس 10 بلین فرانک سیفا مختص کئے ہیں۔ (افریقہ نیوز)

گنی  ایکوٹوریل

ملک میں 30 اپریل کو ختم ہونے والے لاک ڈاؤون کو 15 دن مزید بڑھادیا گیا ہے۔ اپریل کے اوائل میں، حکومت نے سب سے پہلے سرحدوں کو بند کردیا تھا اور  پھر شہروں کے درمیان سفر ممنوع قرار دیا۔ (افریقہ نیوز)

روانڈا

  روانڈا نے چھ ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤون میں کچھ نرمی کی ہے ۔ اور دن کے وقت عوام کو کسی قدر باہر نکلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔  تاہم ماسک کو مستقل طور پر عوامی مقامات پر پہننا پڑے گا۔ملک کی سرحدیں بدستور بند رہیں گی  اور بڑے پیمانے پر اجتماعات ممنوع ہیں۔ (افریقہ نیوز)

سیرا لیون

نے مزید  3 دن   لاک ڈاؤون کا اعلان کیا ہے۔

کیمرون

 وزیر تعلیم نے یکم جون کو یونیورسٹی میں کلاسیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رواں تعلیمی سال 30 اگست کو ختم ہوگا اور اگلے تعلیمی سال کی سرگرمیاں 15 ،اکتوبر 2020 سے شروع ہوں گی۔ (افریقہ نیوز)

مالی

 حکومت ملک میں وبا کے خلاف جنگ کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ بین وزارتی میٹنگ کے دوران ، مختلف وزراء نے اپنے متعلقہ محکموں کے ذریعہ نافذ کردہ صحت کے نظام کی حالت کے ساتھ ساتھ COVID-19 کے خلاف قومی ردعمل کے منصوبے کے مقاصد کو بہتر بنانے سے متعلق رکاوٹوں کی بھی وضاحت کی۔

عوامی جمہوریہ کونگو

کینشاسا کی نڈولو فوجی جیل میں کورونا وائرس کے 41 واقعات کی تصدیق ہوگئی۔ حکومتی اعلان کے مطابق جیل میں وائرس ایک خاتون کے ذریعہ داخل ہوا جو ایک قیدی کو کھانا دینے آئی تھی ۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے  گھریو تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔ (actualite.cd)

نائیجر

 ملک میں  یکم جون سے  لاک ڈاؤون کوتدریجاً ہٹانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔تاہم  عبادت گاہوں تک رسائی اور تعلیمی اداروں کی بندش پر پابندی برقرار رہے  گی ۔

               (چوہدری نعیم احمد باجوہ۔برکینا فاسو)

                (نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

رمضان کے دن ہیں

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 02 ۔مئی2020ء