• 1 مئی, 2024

سجدہ تلاش کرو

دردِ دل کی دوا تلاش کرو
دل سے نکلی دعا تلاش کرو
چار سو ماتمی سما کیسا
کھو گئی ہے صبا تلاش کرو
شہر ویران ہوتے جاتے ہیں
ماجرا کیا ہوا تلاش کرو
پاس رہ کر جدا ہوئے ہائے
کوئی ملنے کی جا تلاش کرو
بےسبب آفتیں نہیں آتیں
جو ہوئی ہے خطا تلاش کرو
دن پریشان رات نازک ہے
کیوں خدا ہے خفا تلاش کرو
مان جائے گا وہ رحیم و کریم
کوئی سجدہ بھلا تلاش کرو

(حافظ محمد مبرورؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 16، 02۔ مئی 2020ء