تاثرات۔ آراء۔ تجاویز
مکرمہ نوشابہ واسع بلوچ لکھتی ہیں۔
بچپن سے ہی الفضل اخبار کے نام سے آشنائی تو تھی ۔لیکن روزنامہ الفضل لندن آن لائن کی سہولت تو کسی نعمت عظمیٰ سے کم نہیں اور اس سے بڑھ کر ایڈیٹر صاحب اور ان کی ٹیم کا بہت بڑا کریڈٹ ہے (اللہ تعالیٰ آپ سب کے کاموں میں بےحد برکت ڈالے اور اپنے فضلوں کا وارث بنائے۔آمین) آپ منجھے ہوئے رائٹرز کی تحریروں کےساتھ مجھ جیسے ننھے منے لکھنے والوں کے مضامین چھاپ کر بےحد حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔آپ کی یہ حوصلہ افزائی میرے لیے قیمتی خزانہ ہے اور میرا مضمون اس پُر حکمت اخبار کی زینت بنے ، میرے لیے کسی حسین خواب کی تعبیر سے کم نہیں۔ جزکم اللّٰہ احسن الجزاء
مکرم انجینئر محمود مجیب اصغر لکھتےہیں۔
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت اور اجازت سے جب سے قرآن مجید مع ترجمہ و تشریح مرتبہ حضرت مولانا میر محمد سعیدؓ از درس قرآن حضرت حکیم مولوی نور الدین خلیفۃ المسیح الاولؓ (دوبارہ) چھپا ہے اور میں نے پڑھنا شروع کیا ہے بڑی شدت سے تڑپ تھی کہ حضرت مولانا میر محمد سعیدؓ کا کہیں سے تعارف حاصل ہو جائے۔ سو الحمد للہ آج یہ تعارف جس کی وجہ سے روح بے چین تھی برادرم مکرم غلام مصباح بلوچ کے مضمون کے ڈریعے حاصل ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ بلوچ صاحب کو ریسرچ کے لئے اور آپ کو میرصاحب کا تعارف شائع کرنے پر جزائے خیردے۔
مکرمہ فوزیہ درثمین سلمان لکھتی ہیں۔
آج پھر بےحد خوشی ہوئی۔ میری بہت ہی پیاری فرینڈ کا دوسرا مضمون صرف تین دن کے فرق سے روزنامہ الفضل لندن آن لائن کی زینت بنا ۔الحمد للّٰہ علی ذالک
محض اللہ کا احسان اس والدین کی دعائیں اور آپ کی حوصلہ افزائی کانتیجہ ہےکہ نئے لکھنے والوں کا قلم اتنا رواں ہوگیا ماشاءاللہ عمومی مسائل جذبات اور مشاہدات کو خوبصورت طریقے سے زیب قرطاس کرنا اور وہ بھی سادہ اور دل کو موہ لینے والے انداز سے کہ ایڈیٹر صاحب کی نظر میں جلد قبولیت کا درجہ پا لے بہت خوش قسمتی اور خوشی کی بات ہے۔