• 2 مئی, 2024

دیوانوں کی فہرست میں اک نام بڑھا دے

مہدی کا مجھے عاشق و دیوانہ بنا دے
صد شکر کہ پھر ہم میں ہوئی جاری خلافت
احسان ہے یہ مہدی کا خدا اس کو جزاء دے
انعامِ خلافت ہے خداتعالیٰ کی رحمت
وابستہ رہوں اس سے یہ توفیق خدا دے
اس نے تو ہمیں ایک لڑی میں ہے پرویا
مولا تا قیامت تو خلافت کو بقا دے
يا رب تیرا احسان ہے دی ہم کو خلافت
یا رب دل مومن کو خلافت سے وفا دے

(خواجہ عبد المومن۔ناروے)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 16، 02۔ مئی 2020ء