• 17 مئی, 2024

اے مردِ مجاہد اشک بہا

اے مرد مجاہد اشک بہا
ہر مرض و بلا سے جان چھڑا

یہ دنیا تو سب فانی ہے
یہ دولت آنی جانی ہے
سب ہمت طاقت زبانی ہے
تو مانگ فقط رب کی رضا

اے مرد مجاہد اشک بہا
ہر مرض و بلا سے جان چھڑا

سب گدا و شہ سوار ہیں بند
سب دنیوی کاروبار ہیں بند
مسجد، مندر، دربار ہیں بند
توبہ کا مگر در ہے کھلا

اے مردِ مجاہد اشک بہا
ہر مرض و بلا سے جان چھڑا

وہ خالق راہیں چُنتا ہے
وہ مالک رستے بُنتا ہے
وہ آقا سب کی سُنتا ہے
تو اپنا فرض تو کر ادا

اے مردِ مجاہد اشک بہا
ہر مرض و بلا سے جان چھڑا

وہ بڑا علیم و کریم ہے مولا
وہ بڑا غفور و رحیم ہے مولا
ہر مرض کا شافی ، حکیم ہے مولا
تو اسی کے آگے سر کو جھکا

اے مردِ مجاہد اشک بہا
ہر مرض و بلا سے جان چھڑا

(محمد انیس۔لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 16، 02۔ مئی 2020ء