• 17 مئی, 2024

کرونا سے نجات

دنیا میں نذیر آیا دنیا نے نہ پہچانا
اور اس کا ہر اک دعویٰ بس جھوٹ ہی گردانا
کچھ لوگ خدا والے جب ساتھ ہوئے اس کے
تو قادرِ مطلق نے ان سب کو سوا جانا
ایک ایسا بھی وقت آیا تہہِ تیغ ہوئی دنیا
طاعون کی وبا پھیلی ہوئیں بستیاں ویرانہ
بشارت دی مسیحا نے آئے گا جو دار اس کے
اللہ بچائے گا اس کو تو معجزانہ
دیکھا پھر دنیا نے جو آئے تھے دار اس کے
ان سب کو ملی راحت اور فیض کریمانہ
پھر آج کرونا ہے دنیا کو نگلنے کو
کتنے ہی شکار اس کا ہو جاتے ہیں روزانہ
ہے وقت کہ پہچانو اللہ کے حکموں کو
تا تم کو دکھائے پھر اک صفت وہ رحمانہ
لگ جاؤ دعاؤں میں اللہ کی پناہ مانگو
تا تم کو ملے اس سے اک شفقت پدرانہ
وہ دارِ مسیحا تھا یہ دارِ خلافت ہے
ہو جاؤ جمع اس میں عاجز کہے دیوانہ

(محمد اسحاق عاجز ۔لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 16، 02۔ مئی 2020ء