• 8 مئی, 2024

رمضان کے دن ہیں

ایسے نو آموز شعراء کا کلام جنہوں نے روزنامہ الفضل آن لائن لندن کے حُسن میں اضافہ کے لئے اپنے قلم کو حرکت دی

آؤ کہ مسکرائیں مسکان کے دن ہیں
شکر خدا منائیں شکران کے دن ہیں
اللہ نے اتارا اپنا کلام روشن
مل کے پڑھیں پڑھائیں قرآن کے دن ہیں
سامان آخرت کا جوڑیں انہی دنوں میں
رب سے کریں دعائیں رمضان کے دن ہیں
حکم خدا ہے سارے ایمان والوں کویہ
روزے رکھیں رکھائیں فرمان کے دن ہیں
خلق خدا کی خدمت کرنے کا آیا موقع
انساں کے کام آئیں انسان کے دن ہیں
کوشش اگر ہو سچی تو لیلۃ القدر بھی
ممکن ہے دیکھ پائیں رحمان کے دن ہیں
بخشش خدا سے مانگیں اور گڑگڑا کے روئیں
شیطان کو بھگائیں غفران کے دن ہیں

(ناصر احمد شہروز)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 16، 02۔ مئی 2020ء