• 27 اپریل, 2024

نبوت کے فیض کو خلافت کے ذریعہ دوام حاصل ہوتا ہے رقم فرموده حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم رضی اللہ عنہ

رسالہ الفرقان(قادیان) کا مارچ 1941ء میں خلافت نمبر شائع ہوا تھا۔ اس وقت حضرت اماں جانؓ نے جو پیغام جماعت احمدیہ کے نام دیا تھا اور جو اس خاص نمبر میں شائع ہوا تھا ہم اسے ذیل میں پھر سے شائع کرتے ہیں۔ در حقیقت یہ پیغام ایک دائمی صداقت پر مشتمل ہے۔

(ایڈیٹر)

’’مجھے معلوم ہوا ہے کہ ’’الفرقان‘‘ کا ایک خلافت نمبر شائع ہو رہا ہے اور مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ اس موقع پر میں بھی جماعت کے نام کوئی پیغام دوں۔ اس کے جواب میں میں اپنی پیاری جماعت سے صرف اس قدر کہنا چاہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو خلافت کے ذریعہ ایک ہاتھ پر جمع کر رکھا ہے۔ اور اسے حضرت مسیح موعودؑ کے پیغام کی تکمیل اور مضبوطی کا واسطہ بنایا ہے۔ پس اس کی قدر کرو۔ کیونکہ یہی چیز ہے جس کے ذریعہ آپ لوگ نبوت کے انعاموں کو اپنے لئے لمبا دائمی بنا سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے موجودہ خلیفہ اور میرے پیارے بچے محمود اور اس کے بھائیوں اور بہنوں اور اس کی اولاد کے لئے خاص طور پر دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کی زندگیوں کو لمبا کرے اور اعلیٰ سے اعلیٰ خدمت دین کی تو فیق دے کہ اسی میں میری ساری خوشی ہے۔

فقط والسلام
ام محمود
قادیان
14-03-1943
(ماہنامہ الفرقان مئی1967ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جون 2020

اگلا پڑھیں

02 جون 2020ء Covid-19 Update