• 25 اپریل, 2024

02 جون 2020ء Covid-19 Update

ہانگ کانگ میں مزید سختیاں/فرانسیسی اکانومی میں 11 فیصد کمی/امریکی احتجاج حفاظتی تدابیر کیلئے خطرہ/ترکی کی یورپ کیلئے فلائٹس بحال/ایران میں متأثرین میں اضافہ / ماریشس ایر لائن کی مشکلات میں اضافہ/جاپان میں  کورونا کی دوبارہ شدت/روس میں صحتیاب ہونے والے بڑھ گئے/ربڑ  کی مانگ میں اضافہ/تعلیمی ادارے کھل گئے/سکاٹ لینڈ میں ساحلوں پر ہجوم/ برطانیہ میں کینسر کے مریض پریشان/یمن کی تشویشناک صورتحال/زمبابوے کی جیل میں کورونا/ بنگلہ دیش کی مشکلات میں اضافہ/سینیگال میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے/اس سال  انڈونیشیا والے حج نہ کر سکیں گے/روہنگیا مہاجر ہلاک/ تھائی لینڈ میں عبادت خانے کھل گئے

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :62لاکھ94ہزار               اموات: 3 لاکھ76ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
    متأثرین اموات متأثرین اموات
1. امریکہ 1757522 103554 23482 914
2. برازیل 514849 29314 16409 480
3. ہندوستان 190535 5394 8392 230
4. پاکستان 76398 1621 3938 78

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد26لاکھ 56ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ4لاکھ 59ہزار لوگ شامل ہیں۔ اس کے بعد برازیل  2 لاکھ 11ہزار جبکہ روس میں 1لاکھ 87ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد 1لاکھ 19ہزار رہی۔ اسی طرح اموات میں 3ہزار 9سو کا اضافہ ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 2,879,316
یورپ 2,159791
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 536,148
جنوب مشرقی ایشیا 272,512
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 184,305

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • افریقہ میں کورونا سے متأثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد  4 ہزار سے زائد ہے۔ (الجزیرہ)
  • ہانگ کانگ میں وبا  کی شدت میں اضافہ کے باعث انتظامیہ نے  مزید سختیاں لاگو کی ہیں جن میں 8 سے زائد افراد کا اکٹھا ہونا   ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح ہانگ کانگ نے اپنے بارڈرز پر آمدورفت بھی محدود کرد ی ہے۔جبکہ قرنطینہ کی 14 روزہ مدت میں چائنہ، میکاؤ اور تائیوان سے آنے والوں کیلئے 7 جولائی جبکہ دیگر ممالک سے آنے والوں کیلئے  ستمبر تک  کی میعاد مقرر کی ہے۔ (Bloomberg)
  • فرانسیسی ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے فرانس کی اکانومی میں تقریباً 11 فیصد کا سکڑاؤ دیکھنے میں آرہا ہے۔(Bloomberg)
  • امریکہ میں جاری احتجاج کی بابت نیویارک کے گورنر نے کہا ہے کہ اس کورونا پھیلنے کا شدید اندیشہ ہے اور ہماری اتنے مہینوں کی گئی سماجی احتیاطیں سب رائیگاں چلی جائیں گی۔ (Bloomberg)
  • ترکی نے یورپ کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن 18 جون سے بحال کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ (Bloomberg)
  • ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متأثرین کی تعداد میں  3117 کا اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔جو گزشتہ سے پیوستہ روز 2979 تھا۔(Bloomberg)
  • ماریشس ائرلائن کے حکام کے مطابق  کمپنی اس صدی کا سب سے شدید  معاشی جھٹکا برداشت تو کر رہی ہے البتہ  شدید مشکل کا سامنا ہے اور کسی وقت بھی دیوالیہ ہوسکتی ہے (Bloomberg)
  • جاپان میں   کورونا کی بابت لگائی جانے والی ایمرجنسی کے اٹھائے جانے کے بعد اب  وبا سے متأثرہ افراد میں ایک دفعہ پھر اضافہ ہونے لگ گیا ہے۔ حکام کے مطابق اگر یہ رفتار ایسے ہی قائم رہی تو شاید دوبارہ پابندیوں کی طرف جانا پڑے۔ (Bloomberg)
  • روس میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد  روزانہ متأثر ہونے والوں کی تعداد سے تجاوز کر گئی جو انتہائی خوش آئیند ہے۔(Bloomberg)
  • وبا سے بچاؤ کیلئے ماسک اور  دستانوں کی  مانگ میں شدید اضافہ کے بعد  تھائی لینڈ کی ربر ساز کمپنی    میں  ربر کی پیداوار میں دو گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ (Bloomberg)
  • برطانیہ میں بعض تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد  طلباء کی شرکت  میں مختلف رجحانات دیکھنے میں آرہے ہیں۔ مختلف جماعتوں کے تقریباً 40 سے 70 فی صد طلباء دوبارہ سکول آنا شروع ہوئے ہیں۔البتہ احتیاطی تدابیر کی انتہائی نگرانی کی جارہی ہے۔ ہاتھ دھلوانا اور تازہ ہوا کیلئے کھڑکیوں کا کھلا رکھنا قابل ذکر ہے۔ (بی بی سی)
  • سکاٹ لینڈ میں ساحلوں پر عوام کے  ہجوم کی بابت ایک وزیر نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا اگر عوام نے ایسا نہ کیا تو پھر طاقت کے ذریعہ اس پر عمل درآمد کرویا جائے گا۔ (بی بی سی)
  • ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں تقریبا اڑھائی ملین لوگ کینسر  کے  ٹیسٹ اور تشیص کے انتظار میں ہیں ، اسی طرح تقریباً 23 ہزار کینسر کے مریض  علاج کے منتظر ہیں۔ البتہ کورونا وبا کی وجہ سے  شعبہ ہیلتھ کا رجحان  منتقل ہونے کی وجہ سے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ (بی بی سی)
  • یمن میں کورونا سے متأثرین کی تعداد میں اضافہ اور ملک کی ابتر صورتحال کی بابت جلد ہی عالمی ادارہ کے توسط سے اس مسئلہ کے حل کیلئے ایک کانفرنس کا انعقاد متوقع ہے۔ (الجزیرہ)
  • زمبابوے کی جیل میں کورونا کی تشخیص سے ملک گیر ایک تشویش کی لہر دوڑ اٹھی ہے۔ حال ہی میں  مقامی جیل میں بعض قیدیوں اور کچھ سیکیورٹی اہلکاروں میں وائریس کی تشخیص کے بعد جیل سے کسی بھی قسم کی آمدورفت کو معطل کردیا گیا جس وجہ سے کیسز کی پیروی میں بھی مشکل پیش آرہی ہے۔ (الجزیرہ)
  • عالمی ماہرین کے مطابق بنگلہ دیش  کی بابت ایک انتہائی خدشہ جنم لینے لگ گیا ہے کہ آیا وہ   اس کثرت سے ماسک اور دیگر حفاظتی اشیاء کے استعمال کے بعد ان کو تلف کرنے کی بھی سکت رکھتا ہے یا نہیں۔ عالمی ماہرین کے مطابق بنگلہ دیش میں Waste Management کی بابت پہلے ہی بہت تحفظات چلے آرہے تھے اور اب اس کثرت سے فضلہ جات بننے کے بعد ملک میں اس کے تلف کرنے کی کیا صورتحال اپنائی جاسکے گی (الجزیرہ)
  • سینیگال میں تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے  کی بابت گفت وشنید جاری تھی کہ بعض اساتذہ میں کورونا مثبت آنے کے بعد فی الحال کوئی تعلیمی ادارہ نہیں کھولا جاسکے گا (الجزیرہ)
  • انڈونیشیاء نے  موجودہ وبا کے پیش نظر دوران سال حج  کرنے کا فیصلہ  منسوخ کردیا ہے۔ (الجزیرہ)
  • بنگلہ دیش میں واقع روہنگیا مہاجرین کے  رہائشی علاقہ میں کورونا سے ہونے والی ہلاکت نے ہر طرف تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔(الجزیرہ)
  • تھائی لینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد آہستہ آہستہ عوام کیلئے معبد بھی کھول دئے گئے ہیں۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

سانحہ ارتحال

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر47، دو جون 2020