• 20 اپریل, 2024

امریکہ کی مختلف جماعتوں میں 9مئی 2020ء کو تربیتی و تبلیغی اور فلاحی افطار

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہر چیز متاثر ہوئی ہے۔ 2020ء کا سال جماعت امریکہ کے لئے اس لحاظ سے اہم ہے کہ حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادقؓ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابیؓ اس ملک میں 1920ء میں تشریف لائے اور اسلام اور احمدیت کا پیغام پہنچایا ۔اس صد سالہ جشن تشکر کے لیے مختلف پروگرام بنائے گئے تھے۔ ان میں سے ایک یہ پروگرام بھی تھا کہ 9 مئی کو جو رمضان المبارک کے بابرکت ایام ہیں تمام جماعتوں میں افطار کرایا جائے ۔خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام بہت کامیاب رہے۔ تقریباً سب جماعتوں نے اس کا اہتمام کیا اور اپنے اپنے علاقہ کے سینٹرز ،کانگریس مین، مئیر اور مذہبی لیڈروں کے ساتھ رابطہ کیا گیا اور ہر جگہ ہر شخص نے بخوشی شامل ہونا قبول کیا ۔جماعت کی طرف سے زوم (Zoom) کے ذریعہ افطار اور انٹرفیتھ میٹنگز ہوئیں ۔اس سے قبل تو ہر سال تمام مذہبی لیڈران اور حکومتی سطح پر افسران کو دعوت دی جاتی تھی اور وہ ہماری مساجد میں آتے تھے اور شریک ہوتے تھے۔اس پروگرام کو اس طرح مرتب کیا جاتا تھاکہ اس دن رمضان المبارک کے حوالہ سے درس اور تقاریر کا اہتمام بھی کیا جاتا تھااور مختلف مذہبی لیڈر اس میں شامل ہوتے اور دعا میں حضہ لیتے تھےمگر اس مرتبہ اس طرح نہیں ہو سکا۔ حکومتی سطح پر افسران اور تمام مذہبی لیڈروں کے ساتھ رابطہ کیا گیااور انہوں نے یا تو اپنے گھروں سے یا اپنے دفاتر سے شمولیت اختیار کی اور ہمارے درسوں اور تقاریر کو سنا اور دعا میں حصہ لیا۔جماعت کی اس خدمت کو سراہا اور خراج تحسین بھی پیش کیا۔

1 سینٹرل جرسی

تلاوت قرآن کے بعد مکرم محمود حنیف نے تمام حاضرین ،سامعین و ناظرین کو خوش آمدید کہا۔سینٹرل جرسی کے میئرMr.Dwen Henry نے خطاب کیا اور جماعت کی خدمات کا اعتراف کیا۔ان کے بعد مکرم خالد سعید مبلغ سلسلہ نے رمضان کی اہمیت اور برکات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان کے بعد پاسٹر Rev.Seth Kaper نے جو کہ جماعت کے دوست ہیں، خطاب کیا۔ مکرم مظہر احمد نے بھی تقریر کی اور مکرم عبد الناصر صدر جماعت نے دعا کروائی۔

2 لاس اینجلس

یہاں لاس اینجلس میں بھی9 مئی کو شام پانچ بجے یہ پروگرام کیا گیا ۔جماعت کے 300 افراد نے شرکت کی جبکہ 40 مہمانوں نے باہر سے شرکت کی۔ پروگرام تلاوت قرآن کریم اور ترجمہ سے شروع ہوا۔ پولیس چیف نے عہددہرایا( حکومتی )اور پھر مسجد بیت الحمید میں بہت سارے پروگراموں میں شرکت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کے بعد جماعت کے صدر مکرم ناصر نور نے پروگرام کے بارے میں تعارف کروایا ۔مکرم جمیل محمد سیکرٹری امور خارجہ نے بتایا کہ ہم زوم کے ذریعہ کیوں اپنا پروگرام کر رہے ہیں اور حالات کے بارے میں بیان کیا ۔اس کے بعدجماعت کی طرف سے تیار کردہ 5 منٹ کی ویڈیو بھی سب کو دکھائی گئی جس میں حضرت مفتی محمد صادقؓ کے 1920ءمیں آنے سے لے کر اب تک امریکہ میں ترقیات کی ایک جھلک دکھائی گئی تھی۔ اس کے بعد سینیٹر Ling Ling Chang آف کیلیفورنیا نے اپنا خطاب کیا ۔محترمہ نے جماعت کو 100 سال پورے ہونے پر مبارک باد دی نیز یہ بھی بتایا کہ مسلمانوں کے نزدیک رمضان کی کتنی اہمیت ہے۔ ان کے بعد درج ذیل مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسمبلی ممبرEloise gomes ,Justice Ruther RD Ford,Rev.Dr.Sandy ,RevJan Chase,Rev.Ray Kibbler 111, اور مکرم ارشاد ملہی مبلغ سلسلہ احمدیہ۔ آخر میں مکرم ناصر نور صدر جماعت نے احباب جماعت کا شکریہ ادا کیا۔

3 سیلیکان ویلی

سیلیکان ویلی میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب پروگرام رہا۔ اس پروگرام کے ماڈریٹر چوہدری محمد احمدصاحب تھے۔تلاوت کے بعد مکرم فیصل سمیل نے خوش آمدید کہا پھر پانچ منٹ کی ویڈیو کلپ دکھائی گئی۔ کانگریس مین Ro Kharra میئرآف سین ہوزے Mr.samliccardo اسی طرح میئر Mr.Rich Tran نے خطاب کیا اور مکرم طیب اعجاز نے جماعت کی ترقیات پر روشنی ڈالی۔ ایک ربائی سسٹر روز میری نے بھی خطاب کیا۔مکرم خالد خان مربی سلسلہ نے بھی تقریر کی اور آخر میں نائب امیر مکرم ملک وسیم احمد نے اختتامی کلمات کہے اور دعاپر یہ تقریب اختتام کو پہنچی۔

4 شکاگو جماعت

شکاگو جماعت جہاں حضرت مفتی محمد صادق ؓ نے آکر مشن کھولا تھا۔ میں اس دن 9 مئی کو پروگرام ہوا۔ تلاوت کے بعد مقرر مکرم ڈاکٹر افتخار احمد نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد 5 منٹ کی ویڈیو کلپ بھی دکھائی گئی۔ کانگریس مین SEAN CASTEN نے تقریر کی۔ علاقہ چیف پولیس Rev.George Smih اور پھر Sheriff James. اور Rev. Seth Cary نے تقاریر کیں۔ مکرم ظفراللہ ہنجرا مربی سلسلہ نے حاضرین کو موقع کی مناسبت سے خطاب کیا اور مکرم یاسر ملک صدر جماعت نے آخر میں اپنے ریمارکس دیئے اور یوں تقریب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

5 میری لینڈ مسجد بیت الرحمٰن

میری لینڈ مسجد بیت الرحمٰن نیشنل ہیڈ کوارٹر میں بھی ٹھیک9مئی کو یہ پروگرام ہوا۔ اس پروگرام میں 150 فونز کے ذریعہ لوگوں نے شرکت کی اور اس میں 30 مہمان کرام شریک ہوئے۔ خداتعالیٰ کے فضل سے پروگرام میں یہودی مذہب ،عیسائیت سکھ مت اور جماعت احمدیہ کے نمائندہ نے تقاریر کیں۔ بالٹیمورسن اخبار نے بھی اس کی کوریج دی۔

6 سکرامنٹو جماعت

سکرامنٹو صدر جماعت سید بلال حسن رپورٹ دیتے ہیں کہ سکرامنٹو جماعت میں امور خارجہ سیکرٹری مکرم محسن بیگ نے اس پروگرام کو کیا ۔پاور پوائنٹ کے ذریعہ ماہ رمضان کی اہمیت بیان کی گئی۔مربی سلسلہ مکرم خالد خان نے دعا کے بارے میں بیان کیا۔آخر میں صدر جماعت نے دعا کرائی۔ 48 احباب نے شرکت کی۔

7 Bay Point بے پوائنٹ

Bay Point بے پوائنٹ میں بھی پروگرام کو منعقد کیا گیا۔ اس موقع پرباہر سے مقررین درج ذیل شامل ہوئے۔ 1۔ Ryan Thomas Brown۔ کانگریس مین کے آفس سے تھے۔ 2۔Tim Grayson اسمبلی مین۔ 3 Supervisor federal Glover بورڈ آف سپروائزر۔ 4۔ Debra M son چیئر آف دی بورڈ۔ will McGarvay 5۔ انٹر فیتھ کونسل کے۔ 6 ۔کنورسنگھ سکھ ٹیمپل۔ اس پروگرام کو مکرم انتصار ملہی نے ماڈریٹ کیا ۔

8 لانگ آئی لینڈ

لانگ آئی لینڈ کی جماعت کا پروگرام بھی تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا ۔اس کے بعد مکرم عدنان پاشا صدر جماعت نے اس پروگرام کی اہمیت بیان کی ۔ دو کانگریس مین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔ ایک Pete Kingاور دوسرے Tom Suozzi۔اسی طرح نیویارک اسٹیٹ کےاسمبلی مین Edra نےبھی تقریر کی۔ لوکل لیول پر کمیونٹی کے پولیس کمشنر mr.Patric Rydce اور ایشین افئیرز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فرح موزاولا Farah Mozawalla اور مذہبی لیڈر ست نام سنگھ نے تقاریر کیں۔ ویڈیو بھی پانچ منٹ کی دکھائی گئی ۔مربی سلسلہ احتشام الحق کوثر نے تقریر کی اور دعا پر کارروائی کا اختتام ہوا ۔

9 ڈیٹرائٹ جماعت

ڈیٹرائٹ جماعت نے بھی 9 مئی کی شام کو شام 7 بجے سے8 بجے تک یہ پروگرام زوم Zoom کے ذریعہ کیا۔ 180 سے زائد فیملیز اور انفرادی لوگوں نے شرکت کی۔ ڈیٹرائٹ کے ساتھ کولمبس کی جماعت بھی شامل ہوئی تھی۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد مکرم مقبول احمد صدر جماعت نے سب کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کا مقصد بیان کیا۔ اس کے بعد مکرم ناصر بخاری نیشنل اسسٹنٹ سیکرٹری امور خارجہ نے ماڈریٹر کے فرائض سر انجام دیئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈی Elissa Slotkin نے خطاب کیا۔ ان کے بعد Mr Barb anness جو کہ45 ڈسٹرکٹ کی نمائندہ ہیں اور انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں نےبھی تقریر کی اور جماعت کی خدمات کو سراہا ۔ان کی تقریر کے بعد Rev Eric Willams اور پھر Rev.Dr.Melissa نے ہمارے پروگرام میں شرکت پر مسرت کے اظہار کے ساتھ دلی شکریہ پیش کیا۔ اس موقع پر آنریبل سفیر سیرالیون ہز ایکسیلنسی صدیق ابوبکر کو بھی خاکسار نے دعوت دی تھی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں جماعت کا شکریہ ادا کیا اور سیرالیون میں جماعتی خدمات کو سراہا۔ نیز اس نازک حالات میں بھی ملک سیرا لیون کی مدد کرنے کی اپیل کی ۔ شکاگو سے وہاں کے سیرالیون کمیونٹی کے امام مسٹر کالوں اور میری لینڈ سے سے سیرا لیون کمیونٹی کے ممبر لامین کونڈے نے بھی مختصر ریماکس دیئے اور جماعت کے پروگرام کو سراہا۔ آخر میں خاکسار نے تقریر کی حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور ’’دعا کی طاقت‘‘ پر تقریر کی۔دعا کے ساتھ یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

10 سینٹرل نارتھ ورجینیا

سینٹرل نارتھ ورجینیا کے صدر جماعت مکرم فوزان پالی نے رپورٹ دی کہ امسال ہم مسجد میں لوگوں کو بلا کر یہ پروگرام نہ کرسکے کیونکہ حکومتی سطح پر اس کی کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اجازت نہ تھی۔ 130 سے زائد فیملیز اور انفرادی طور پر لوگوں نے اس میں شرکت کی ۔مندرجہ ذیل مہمانوں نے تقاریر کیں ۔کانگریس وومین جینیفر، بشپ جم زو نوٹی فیرنیکس کونٹی کے چئیرمین جیفری یکے،کونٹی کے بورڈ آف سپروائزر، علاقہ کے چیف آف پولیس کیپٹن ٹام اور پاسٹر ہینری برنٹن نے تقاریر کیں۔ اور آخر میں علاقہ کے مربی مکرم فرحان ربّانی نے دعا کے بارے میں بتایا۔

11 میامی

میامی میں پروگرام کے مطابق مکرم خالد منہاس نے حاضرین کو خوش آمدید کہا۔نیز اس موقع پر تعارف بھی کروایا۔ پھر 5منٹ کی ویڈیو کلپ سب کو دکھائی گئی۔ میئرجو کاپر، پولیس چیف ،پادری میکائل کالدرن،سکھ سوسائٹی کے گردوارہ سے میجر دل جیت ہنو، ربائی میری سلور نے تقاریر کیں۔ مکرم منور چوہدری نے موقع کی مناسبت سےحاضرین کو بتایا ۔آخر میں علاقہ کے مربی مکرم سید محمد عبداللہ نے شکریہ ادا کیا اور دعا کرائی۔ 48 فیملیزاور انفرادی لوگوں نے زومZoom کے ذریعہ دیکھا اور سنا۔

12 ہوسٹن

ہوسٹن میں تلاوت اور ترجمہ کے بعد صدر جماعت مکرم ڈاکٹر ناصر تنولی نے تعارف اور خوش آمدید کہا ۔اس کے بعد وہاں پر ویڈیو کلپ دکھائی گئی ۔اس موقع پر پہلی تقریر سینٹر کے نمائندہ سام ہارلینر نے کی۔ پھر ہیرس کونٹی کے نمائندگان نے تقاریر کیں۔ ان تقاریر کے بعد مذہبی لیڈروں میں سے پاسٹربل، ربائی ڈان مارڈن اور ہمارے سینٹرل مربی مکرم رضوان خان نے ’’دعا کی طاقت‘‘ کے موضوع پر تقاریر کیں۔ اختتامی تقریر مکرم ناصر ملک اور دعا مکرم مربی صاحب نے کروائی ٹوٹل حاضری اس موقع پر تعداد 79 بذریعہ زوم رہی اور 5 مہمان شریک ہوئے۔

13 زائن

زائن جماعت میں بھی یہ پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام کی رپورٹ مکرم جنید لطیف سیکرٹری امور خارجہ نے دی کہ 40 لوگوں نے بذریعہ زوم اس میں شرکت کی ۔مکرم جنید لطیف نے تعارف کرایا ۔کانگرس مین براڈ شینڈر، سٹیٹ کے نمائندہ جوسی مین، پولیس کے نمائندہ، ربائی لیسا بےلوز، فادر کوری براسٹ اور جماعت کے نمائندہ مکرم ناصر شمس نے موقع کی مناسبت سے تقاریر کیں۔ اختتامی پروگرام اور دعا مکرم ابوبکر صدر زائن جماعت نے کیا۔

فجزاھم اللّٰہ احسن الجزاء

(سید شمشاد احمد ناصر۔امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جون 2020

اگلا پڑھیں

02 جون 2020ء Covid-19 Update