• 24 اپریل, 2024

ہے دستِ دعا دراز میرا

(پیارے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کو چوٹ لگنے کے بعد کے جذبات)

جلدی جلدی سارے کاموں سے فراغت حاصل کر کے جب جمعۃ المبارک والے دن شام 5 بجے خطبہ جمعہ کے لئے آن کیا تو سگنل غائب سخت بے چینی کے عالم میں کوثر باجی کو فون کیا کہ ذرا جلدی سے ضیاء بھائی سے پوچھ کر بتائیں کہ کیا ریموٹ سے MTA سگنل کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ اُسی وقت طاہرہ باجی کے کال نے لائن کاٹ دی جو پریشانی کے عالم میں پوچھ رہی تھیں کہ منزہ آج خطبہ جمعہ کیوں نہیں آ رہا۔ شائد انہوں نے کچھ لمحوں کی تاخیر سے ایم ٹی اے آن کیا تھا۔

اسی اثناء کوثر باجی نے فون کر کے پیارے حضور انور کے پیغام کے بارے میں بتایا ۔دل بے اختیار سراپا دُعا بن گیا ۔

میرے حبیب دیکھ لو تیرے پہ جانثار
کس درجہ دل گرفتہ ہیں کتنے ہیں بے قرار
ہر دل ہے مثلِ ماہی بے آب آج کل
سینے تپک رہے ہیں تو آنکھیں ہیں اشکبار

(ہے دستِ دعا دراز میرا ۔ص 270)

دل مرغِ بسمل کی مانند تڑپ کر پیارے آقا کے لئے بس دُعا، دُعا، اور دُعا بن گیا ۔

اے میرے مولا! اے مالکِ کائنات! میرے پیارے آقا !میرے پیارے حضور انور ایدہ اللہ تعا لیٰ بنصر ہ العزیز کو جلد از جلد کامل صحت عطا فرما آین۔

پیارے حضور کی مسلسل رہنمائی اور دعائیں ہی تو ہیں جو کانٹوں بھری خار دار راہ گزر کو پُر سکون رحمت سے بھر پور صراطِ مستقیم میں بدل دیتی ہے ۔

الحمد للہ۔ الحمد للہ۔ شکر صد شکر ہے خدایا کہ ہم خلافت کی بابرکت چھتری کے سائے تلے ہیں ہمارا کوئی مولیٰ ہے کوئی والی ہے۔

ہم اللہ کے فضل سے وہ الہٰی جماعت ہیں جو ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ جو پیارے محبوب امام کی دُعاؤں تلے پرورش پا رہی ہے۔

یہ تو صرف اور صرف خلافت کی برکتیں ہیں۔ اس دور میں گلشن ِ احمد کے اس حسین سرسبز باغ کے مالی پیارے حضور! پیارے آقا ! آپ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد کامل صحت والی فعال اور دراز عمر عطا فرمائے ! اللہ تعالیٰ ہر آن آپ کا حامی و ناصر ہو اور ہر لمحے میں تائید الہٰی اور نصرت خداوندی کی بارشیں آپ پر برسیں۔ قدم قدم پر فرشتوں کا لشکر پیارے حضور آپ کے ساتھ ہو۔

شفا دے، شفادے، شفاؤں کے مالک
میرے سارے پیاروں کو کامل شفا دے

اللہ تعالیٰ بہت پیار کا سلوک فر ماتے ہوئے جلد از جلد جمعة المبارک کا دن آئے اور پیاس بجھے دید کے ترسوں کی۔ اے پیارے اللہ! ہمارے محبوب آقا کو جلد از جلد کامل صحت عطا فرما کر ہمارے دلوں کو راحت نصیب کر۔آمین ثم آمین

(منزہ خالد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جون 2020

اگلا پڑھیں

02 جون 2020ء Covid-19 Update