• 26 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 2 جولائی 2020ء

ایتھوپیا میں کورونا مریضوں میں اضافہ/کینیا کے ٹورازم کیلئے اقدامات/ترکی میں کورونا کیسز میں پھر اضافہ/یورپی یونین نے ماسوا امریکہ  سب ممالک کیلئے بارڈر کھول دئے/برازیل میں کارکنان کا احتجاج/متحدہ عرب امارات کی پابندیاں

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ7لاکھ 60ہزار                        اموات: 5لاکھ16ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 5317792
یورپ 2728059
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1096565
جنوب مشرقی ایشیا 833735
افریقہ 318432
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 218704

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2616949 127133 43556 560
2 برازیل 1402041 59594 33846 1280
3 روس 654405 9536
افریقہ

کل متأثرین: 4لاکھ 18ہزار

اموات: 10ہزار 4سو

ریکور ہونے والے: 1 لاکھ98ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 159333 2749 8124 92
2 مصر 69814 3034 1503 81
3 نائجیریا 26484 603 790 13

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد1لاکھ24ہزار سے زائد رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 55لاکھ01ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ8لاکھ18ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں7لاکھ30ہزار  جبکہ روس میں  4 لاکھ28ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ56ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں4ہزار2سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • ایتھوپیا میں کورونا کی صورتحال میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔البتہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اتھوپیا نے 29 جون کے بعد سے کورونا متأثرین کی تعداد ادارے کو فراہم نہیں کی ہیں۔ (افریقن نیوز)
  • کینیا میں کورونا کی وجہ سے ہونے والے معاشی نقصان کی تلافی کیلئے  حکومت نے اب  سفری سہولیات اور  ٹورازم کو Support کرنے کیلئے  اقدامات شروع کردئے ہیں۔اس ضمن میں جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں:
  • تمام National Parks  کی پارکنگ فیس میں خاطر خواہ کمی کردی گئی ہے۔
  • پارکوں کے اندر  مختلف Business کو کرائے کی ادائیگی  میں چھوٹ دی گئی ہے۔
  • فوٹوگرافی اور فلم ساز اداروں کو  بھی پارکوں میں کام کرنے پر 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔(افریقن نیوز)
  • ترکی   میں گزشتہ روز 1192 کیسز کا اضافہ ہونے سے متأثرین کی کل تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔(الجزیرہ)
  • یورپی یونین کے تما م ممالک نے اپنے بارڈرز ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول گئے ہیں ، البتہ امریکہ سے سفر کرنے والے مسافروں کا داخلہ تاحال ممنوع ہے ، جس کی وجہ امریکہ میں وبا کی انتہائی شدت ہے۔(الجزیرہ)
  • برازیل میں  Home Delivery کرنے والے کارکنان نے بدترین حفاظتی اقدامات اور صحت کی سہولیات کے فقدان کے خلاف انتہائی احتجاج کیا ہے۔(الجزیرہ)
  • متحدہ عرب امارات نے اپنے   باسیوں کو ملک سے باہر جانے  سے منع کردیا ہے ۔ یہ فیصلہ ٹورازم اور سیر  وسیاحت کی غرض سے جانے والے افراد کیلئے  کیا گیا ہے۔(افریقن نیوز)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

اللہ تعالیٰ کی صفتِ ’رقیب‘

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جولائی 2020