• 19 اپریل, 2024

سیرالیون، مشاکا ریجن میں مسجد کا بابرکت افتتاح اور تقریب آمین

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیہ مسلم جماعت سیرالیون کو مؤرخہ 29 ؍ مئی 2021 کو مشاکا ریجن کی مشمرا چیفڈم کی جماعت ممالکی میں ایک نئی مسجد کے افتتاح کی توفیق ملی۔ افتتاح کے ساتھ اس سال میں قرآنِ کریم کا پہلا دور مکمل کرنے والوں کی تقریبِ آمین کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اس مسجد کا کل مسقف احاطہ 30×45 فٹ ہے او ر اس میں کل تین سو نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد کا سنگِ بنیاد مکرم حافظ صلاح الدین صاحب مبلغ سلسلہ نے رکھا تھا جبکہ اس کے تعمیری کام کی نگرانی کی سعادت مکرم ولید احمد صاحب ریجنل مبلغ مشاکا ریجن کو حاصل ہوئی۔ مقامی جماعت نے بھی وقارِ عمل کے ذریعہ تعمیری کام میں مدد کی ۔ فجزاھم اللہ احسن الجزاء۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز دن گیارہ بجے مکرم محترم مولانا سعیدالرحمٰن صاحب امیر جماعت سیرالیون کی صدارت میں تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مہمانوں کا تعارف کروایا گیا۔ مکرم امیرصاحب نے قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے والوں سے قرآن مجید سنا اور ان میں اسناد تقسیم کیں ۔ کل پندرہ بچوں کو قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ بچوں نے نماز سادہ نماز باترجمہ قرآنی ادعیہ اور احادیث اور وعدہ اطفال زبانی سنایا۔

اس کے بعد مکرم امیر صاحب نے اپنے خطاب میں جماعت احمدیہ کاتعارف پیش کیا اور خاتم النبیین ﷺ کا حقیقی مفہوم جماعت کے سامنے رکھا۔ اس کے بعد مکرم امیر صاحب نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر مسجد کا افتتاح کیا۔ اور دعا کروائی جس کے بعد نمازِ ظہر با جماعت ادا کی گئی۔ نماز کے بعد حاضرین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔

اس بابرکت تقریب میں 30 جماعتوں کے نمائندوں ، 40 اماموں ، 80غیر از جماعت احباب، 10 سیکشن چیف،ایک کونسلر اور منسٹری آف ایگریکلچر کے نمائندہ سمیت کل 400 افراد نےشرکت کی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مسجد کو حقیقی نمازیوں سے آباد رکھے۔ آمین

(رپورٹ ذیشان محمود، عبدالہادی قریشی۔ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جولائی 2021