• 8 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

تکبیرات عیدین

حضرت عبد اللہؓ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں (العشر الأوائل من ذي الحجة) میں کثرت سے تکبیر یعنی اَللّٰہُ اَکبَرُ تحمید یعنی اَلحَمدُ لِلّٰہِ اور لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ پڑھنے کی تلقین فرماتے تھے۔

(مسند احمد بن حنبل جلد2 صفحہ75 مطبوعہ بیروت)

حضرت عبد اللہؓ بن مسعود مسنون تکبیرات اس طرح پڑھا کرتے تھے: اَللّٰہُ اَکبَرُ اَللّٰہُ اَکبَرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکبَرُ اَللّٰہُ اَکبَرُ وَلِلّٰہِ الحَمدُ

(مصنف ابن ابی شیبہ کتاب الصلوٰۃ)

ترجمہ:- اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے اور سب تعریف اللہ کے لئے ہے۔

حضرت عمرؓ، حضرت علی،ؓ حضرت ابن عباسؓ 9 ذوالحجہ کی صبح سے ایام تشریق کے آخری دن یعنی 13 ذوالحجہ کی عصر تک یہ تکبیرات پڑھتے تھے۔

(مستدرک حاکم جلد1 صفحہ299 مطبوعہ بیروت)

حضرت ابن عمرؓ کی روایت کے مطابق رسول اللہ ﷺ عید الفطر میں بھی گھر سے نکلنے سے لے کر عید گا ہ تک یہ تکبیرات دہراتے تھے۔

(مستدرک حاکم جلد1 صفحہ298 بیروت)

(مناجات رسول از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق صفحہ94 ایڈیشن2014ء)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

جامعة المبشرین سیرالیون کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جولائی 2022