• 17 مئی, 2024

ایک مسلمان کا حق ہے

حضرت واثلہ بن خطابؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص مسجد میں حاضر ہوا۔ آنحضور صلی اللہ علیہ و سلم اسے جگہ دینے کے لئے اپنی جگہ سے کچھ ہٹ گئے۔ وہ شخص کہنے لگا۔ حضور جگہ بہت ہے (آپؐ کیوں تکلیف فرماتے ہیں)۔ اس پر حضورؐ نے فرمایا۔ ایک مسلمان کا حق ہے کہ اس کے لئے اس کا بھائی سمٹ کر بیٹھے اور اسے جگہ دے۔

(شعب الایمان حدیث 8534 فصل فی قیام المرء لصاحبہ)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ ربوہ کی پیاری یادیں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 اگست 2022