• 19 مئی, 2024

مہمان آرام وہی پا سکتا ہے جو بے تکلف ہو

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
اگر مجلسوں میں تمہیں کہا جائے کہ کشادہ ہو کر بیٹھو یعنی دوسروں کو جگہ دو تو جلد جگہ کشادہ کردو تا دوسرے بیٹھیں اور کہا جائے کہ تم اٹھ جاؤ تو بغیر چون وچرا کے اٹھ جاؤ۔

(اسلامی اصول کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد10 صفحہ336)

• سید حبیب اللہ صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ:
آج میری طبیعت علیل تھی اور مَیں باہر آنے کے قابل نہ تھا مگر آپ کی اطلاع ہونے پر مَیں نے سوچا کہ مہمان کا حق ہوتا ہے جو تکلیف اٹھا کر آیا ہے اس واسطے میں اس حق کو ادا کرنے کے لئے باہر آ گیا ہوں۔

(ملفوظات جلد9 صفحہ208 ایڈیشن 1984ء)

• حضرت اقدسؑ نے ایک موقع پر منشی عبدالحق صاحب کو مخاطب کرکے یہ فرمایا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں اور مہمان آرام وہی پا سکتا ہے جو بے تکلف ہو۔ پس آپ کو جس چیز کی ضرورت ہو۔ مجھے بلا تکلّف کہہ دیں۔ پھر جماعت کو مخاطب کرکے فرمایا کہ دیکھو۔ یہ ہمارے مہمان ہیں اور تم میں سے ہر ایک کو مناسب ہے کہ ان سے پورے اخلاق سے پیش آوے اور کوشش کرتا رہے کہ ان کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ یہ کہہ کر آپ گھر میں تشریف لے گئے۔

(ملفوظات جلد3 صفحہ112 ایڈیشن1984ء)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ ربوہ کی پیاری یادیں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 اگست 2022