• 5 مئی, 2024

اعلان رخصتانہ

•مکرم محمد افضل ظفر مربی سلسلہ ایلڈوریٹ ریجن کینیا تحریر کرتے ہیں کہ
مورخہ 21 اگست 2022ء احمدیہ مشن ہاؤس نیروبی (کینیا) کے احمدیہ ہال میں بعد نماز مغرب مکرم طارق محمود ظفر امیر و مشنری انچارج کینیا کی صاحبزادی مکرمہ ڈاکٹر باسمہ طارق کی تقریب رخصتانہ منعقد ہوئی۔ ان کا نکاح مکرم ڈاکٹر سعد کرامت ابن مکرم ناصر کرامت آف لاس اینجلس امریکہ سے 20 اکتوبر 2021ء کو مکرم ملک بشارت احمد مربی سلسلہ نے پڑھایا تھا۔ تقریب رخصتانہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جو مکرم معلم ادریس موئرو نے کی۔ بعدہ مکرم سمیر احمد بٹ نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعائیہ منظوم کلام ’’یہ روز کر مبارک سبحان من یرانی‘‘ پڑھا۔ آخر میں مہمان خصوصی مکرم محمد محمود طاہر سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن جو کہ دلہن عزیزہ ڈاکٹر باسمہ طارق کے ماموں ہیں نے دونوں خاندانوں کا مختصر تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ اللہ تعالی کے فضل سے دلہا اور دلہن صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسلوں سے ہونے کی سعادت رکھنے کے علاوہ یہ اعزاز بھی رکھتے ہیں کہ ان دونوں خاندانوں میں ایک قابل ذکر تعداد واقفین زندگی کی ہے جو دنیا کے مختلف حصوں میں خدمات سلسلہ بجا لا رہے ہیں اور بفضل خداخود دلہن بھی وقف نو کی مبارک تحریک کا حصہ ہے۔ اس کے بعد آ پ نے اس رشتہ کے جانبین کے لیے مبارک اور مثمر بثمرات ہو نے کے لیے دعا کروائی۔ احباب جماعت سے اس رشتہ کے ہر لحاظ سے با برکت ہونے اور دونوں خاندانوں کے لئے باعث خوشی و مسرت ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ