سیدنا حضرت مسیح موعودؑ کے وظائف
ایک دفعہ میری موجودگی میں ایک شخص نے سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الاولؓ سے دریافت کیا کہ سیدنا حضرت مسیح موعودؑ اپنے مریدوں کو کون سے وظائف اور اذکار بتایا کرتے تھے۔ حضرت خلیفۃالمسیح الاولؓ نے جواباً فرمایا کہ حضرت اقدس ؑ عام طور پر درود شریف، استغفار، سورہ فاتحہ، اور قرآن کریم کی تلاوت کا ارشاد فرمایا کرتے تھے۔
(حضرت مولانا غلام رسول راجیکی از حیات قدسی صفحہ81)
(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)