• 8 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

• مکرم راجہ فاضل احمد ۔یہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہیں :
کہ خاکسار کے بڑے بھائی مکرم راجہ ناصر احمد ریٹائرڈ ڈ ویژنل آفیسر پبلک ہیلتھ انجنیٔرنگ مورخہ 11ستمبر 2021ء بوجہ ہارٹ اٹیک بعمر 86سال انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ 13ستمبر 2021ء کو بہشتی مقبرہ دارلفضل میں نماز جنازہ کے بعد تدفین ہوئی ۔آپ کے دونوں بیٹے مکرم راجہ خالد احمد جرمنی اور مکرم راجہ شہزاد احمد امریکہ سے آکر تدفین میں شامل ہوئے ۔مرحوم کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ ،مرحوم کے دادا حضرت حافظ احمد دین ڈنگویؓ (تاریخ بیعت۔ 1898) اور نانا میاں خیر الدین سیکھوانیؓ (یکے از313 صحابہ) کے ذریعے سے ہوا ۔مرحوم کے ماموں حضرت مولانا قمر الدین مولوی فاضل صدر اول خدام الاحمدیہ تھے ۔مرحوم نے چار خلفاء کا زمانہ دیکھا ۔آپ کی ولادت قادیان میں ہوئی ۔آپ کو خلافت سے بے انتہا پیار تھا ۔مالی قربانیوں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کےحصہ لیتے۔ آپ کے آبائی مکان میں ایک عرصہ تک نماز باجماعت ہوتی رہی ۔آپ نے ہمیشہ رحمی رشتوں کا حق ادا کیا ۔جماعتی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے بطور قائد ضلع اور علاقہ خدمت کی توفیق پائی ۔قارئین الفضل سے مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کے لئے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اپنے پیار اور رضا کی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فر مائے آمین ثم آمین۔

(ادارہ الفضل کی طرف سےتعزیت قبول فرمائیں۔اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ