• 20 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

شعر کہنا

ایک شخص کا اعتراض پیش ہوا کہ میرزا صاحب شعر کہتے ہیں۔ فرمایا کہ آنحضرتﷺ نے بھی خود شعر پڑھے ہیں۔ پڑھنا اور کہنا ایک ہی بات ہے۔ پھر آنحضرتﷺ کے کل صحابی شاعر تھے۔ حضرت عائشہؓ، امام حسنؓ اور امام حسین ؓ کے قصائد مشہور ہیں۔ حسان بن ثابت ؓ نے آنحضرتﷺ کی وفات پر قصیدہ لکھا ہے۔

سید عبد القادر صاحب نے بھی قصائد لکھے ہیں۔ کسی صحابیؓ کا ثبوت نہ دے سکوگے کہ اس نے تھوڑا یا بہت شعر نہ کہا ہو مگر آنحضرتﷺ نے کسی کو منع نہ فرمایا۔ قرآن کی بہت سی آیات شعروں سے ملتی ہیں۔

(ملفوظات جلد چہارم صفحہ308 مطبوعہ 2016ء)

(مرسلہ:شیخ آدم سعید۔ کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

اجتماع مجلس اطفال الاحمدیہ و خدام الاحمدیہ کیلاہوں، سیرالیون2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 نومبر 2021