• 26 اپریل, 2024

آج کى دعا

رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَادْفَعْ بَلَاىَانَا وَکُرُوْبَنَا وَنَجِّ مِنْ کُلِّ ھَمٍّ قُلُوْبَنَا وَ کَفِّلْ خُطُوْبَنَا وَکُنْ مَّعَنَا حَىْثُمَا کُنَّا ىَا مَحْبُوْبَنَا وَاسْتُرْعَوْرَاتِنَا وَاٰمِنْ رَوْعَاتِنَا۔ اِنَّا تَوَکَّلْنَا عَلَىْکَ وَفَوَّضْنَا الْاَمْرَاِلَىْکَ اَنْتَ مَوْلَانَا فىِ الدُّنْىَا وَالْاٰخِرَۃِ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِىْنَ۔ اٰمىن۔ ىَارَبَّ الْعَالَمِىْنَ

(تحفہ گولڑوىہ، روحانى خزائن جلد نمبر17 صفحہ نمبر182)

ترجمہ: اے ہمارے رب العزت! ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمارى بلاؤں کو دور فرما اور تکالىف کو بھى دور فرما، اور ہمارے دلوں کو ہر قسم کے غموں سے نجات بخش اور کفىل ہو ہمارى مصىبتوں کا۔ اور ہمارے ساتھ ہو جہاں پر بھى ہم ہوں۔ اے ہمارے محبوب اور ڈھانپ دے ہمارے ننگ کو اور امن مىں رکھ ہمارے خطرات کو۔ اور ہم نے توکل کىا تجھ پر اور ہم نے تىرے سپرد کىا اپنا معاملہ، تو ہى ہمارا آقا ہے۔ دنىا مىں اور آخرت مىں اور تُو ارحم الراحمىن ہے قبول فرما۔ اے رب العالمىن۔

ىہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسىحِ موعودؑ کى بخشش اور غم سے نجات کى عاجزانہ دعا ہے۔

آپؑ اپنے منظوم کلام مىں فرماتے ہىں:

؎ہوئے ہم تىرے اے قادر توانا
ترے در کے ہوئے اور تجھ کو جانا
ہمىں بس ہے تىرى درگاہ پہ آنا
مصىبت سے ہمىں ہر دم بچانا
کہ تىرا نام ہے غفار وہادى
فَسُبْحَانَ الَّذِىْٓ اَخْزَى الْاَعَادِىْ

پىارے امام عالى مقام سىدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز نے جماعت کواپنے خطبہ جمعہ مؤرخہ 10ستمبر 2010ء کو اس دعا کے پڑھنے کى تحرىک کى ہے۔

(مرسلہ: مرىم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

اجتماع مجلس اطفال الاحمدیہ و خدام الاحمدیہ کیلاہوں، سیرالیون2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 نومبر 2021