• 9 جولائی, 2025

ایک سبق آموزبات

مصنوعی پن کی عادت

یہ بات آپ کو اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد مصنوعی پن چھوڑنے کو تیار نہیں ہوتی جس کو ولایتی پن سے محبت کرنا اور دیسی پن سے نفرت کرنا بھی کہا جاسکتا ہے۔ یہ در اصل اپنے اصل سے نفرت ہوتی ہے اور لوگ اپنی قومیت پر شرمندہ رہتے ہیں جس کا یقین ان کو صدیوں کی غلامی دلا چکی ہوتی ہے جو آزادی کے بعد بھی انہیں آزاد نہیں ہونے دیتی کیونکہ ان کے آباؤ اجداد کے پروں کوکاٹ دیا گیا تھا اس لئے کہ غلاموں کے پر نہیں ہوتے اور وہ پرواز بھرنا بھول گئے پھر انکی آئندہ نسلوں کو بھی اڑنا نہیں آتا جبکہ وہ سب پروں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں مگر پھر بھی زمین پر گھسٹنا پسند کرتے ہیں۔

(مرسلہ: کاشف احمد)

پچھلا پڑھیں

شفقت و دلداری

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 نومبر 2022