• 8 مئی, 2024

نمازجنازہ حاضر

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے مؤرخہ 20نومبر 2021ء بروز ہفتہ 12بجے دوپہر درج ذیل دو نماز ہائے جنازہ پڑھائے۔

1۔ محترمہ اقبال ملک صاحبہ بنت مکرم ملک محمد نذیر صاحب(یوکے)
14 نومبر2021 کوبقضائے الہٰی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ انتہائی پرہیز گار ، صوم وصلوۃ کی پابند ، تہجد گزار، بہت ملنسار، غرباء کا خیال رکھنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ خلافت کے ساتھ احترام اور عقیدت کا تعلق تھا۔ چندہ جات باقاعدگی سے ادا کرتیں اور بچوں کو بھی اس کی تلقین کیا کرتی تھیں۔ربوہ قیام کے دوران باقاعدگی کے ساتھ تبلیغی وفود کے ساتھ جایا کرتی تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں ایک بیٹے کے علاوہ پوتے پوتیاں اور بہن بھائی شامل ہیں ۔مرحومہ مکرم ملک خالد مسعود احمد صاحب ناظر اشاعت و قائمقام ناظر اعلیٰ ربوہ کی بڑی ہمشیرہ تھیں۔

2۔ محترمہ امۃ الکریم خانم رحمان صاحبہ اہلیہ محترم ڈاکٹر حبیب الرحمٰن صاحب مرحوم ۔یوکے
16 نومبر2021ء کو 86 سال کی عُمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ حضرت مسیح موعود ؑ کے صحابہ حضرت بابو محمد وزیر خان صاحب ؓ اوورسیر قادیان کی بیٹی اور حضرت صوفی نبی بخش صاحب لاہوریؓ کی نواسی تھیں۔ بُہت دیندار، عبادت گذار، چندہ کی ادائیگی میں باقاعدہ ، خلافت سے دلی محبت اور اخلاص کا تعلق رکھنے والی ایک نیک بزرگ خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں چار بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ مرحومہ جماعت کے معروف شاعر مکرم محمد جلیل الرحمٰن جمیل صاحب کی والدہ اور مکرم سردار نصیر الدین ہمایوں صاحب( کارکن حفاظت خاص اسلام آباد۔یوکے) کی خوش دامن تھیں اللہ تعالیٰ ان دونوں بزرگ خواتین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

(ادارہ الفضل آن لائن کی طرف سے پسماندگان تعزیت قبول فرمائیں۔)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

چھوٹی مگر سبق آموز بات