• 19 مئی, 2025

دعا کا تحفہ

سجدۂ تلاوت کی دُعائیں

قرآن شریف کی جن آیات میں سجدہ آتا ہے اُن کی تلاوت کے وقت یہ سجدہ کرنا چاہیئے اس کے لئے وضوکرنا یا قبلہ رُو ہونا ضروری نہیں۔ سجدہ میں تسبیحات مسنونہ کے علاوہ اِن دُعاؤں کا تکرار سے پڑھنا احادیث سے ثابت ہے۔

سَجَدَ وَجْھِیْ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَشَقَّ سَمْعَہٗ وَ بَصَرَہٗ بِحَولِہٖ وَ قُوَّتِہٖ

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: میرا چہرہ سجدہ ریزہے اُس ذات کے سامنے جس نے اسے پیدا کیا اور اپنی خاص قدرت وطاقت سے اسے سننے اور دیکھنے کی قوت عطا کی۔

اَللّٰھُمَّ اکْتُب لِی ْبِھَا عِنْدَکَ اَجْرًا وَ ضَعْ عَنِّی بِھَا وِزْرًا وَاجْعَلْھَا لِیْ عِنْدَکَ ذُخْرًا وَّتَقَبَّلْھَامِنِّی کَمَاتَقَبَّلْتَھَامِنْ عَبْدِکَ دَاوٗدَ

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: اے اللہ! میرے لئے (اس سجدہ کے ذریعہ) اپنے پاس اجر لکھ لے اور مجھ سے اِس کے ذریعہ بوجھ اُتار دے اور میرے لئے اپنے پاس (ثواب کا) ذخیرہ کر اور مجھ سے یہ سجدہ قبول کر جس طرح تو نے اپنے بندے داؤدؑ سے قبول کیا۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ87)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

اخلاق کامل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 دسمبر 2022