• 19 اپریل, 2024

حمدیہ محفل جامعة المبشرین گھانا

ہمارے وجود کا ذرہ ذرہ خد اکی حمد وثنا ء کا مرہون منت ہے۔ اس ذات باری کا جتنا بھی شکر کریں کم ہے۔

جامعة المبشرین میں طلباء کی تعلیم و تربیت کے لئے مختلف پروگرام تشکیل دئے جاتے ہیں۔ یہ پروگرا م سارا سا ل جاری رہتے ہیں۔ نئے سال کے پروگراموں کا آغاز ’’حمدیہ محفل‘‘ سے کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد خدا تعالیٰ کی حمد وثناء کے ساتھ اس کے حضور شکر کے جذبات پیش کرنا اور اس سے نصرت اور مدد کا طلبگار ہونا ہے۔ اس محفل میں اللہ کی حمدوثناء پر مشتمل اقتباسات و نظمیں پڑھی جاتی ہیں۔

مجلس ارشاد کے تحت مؤرخہ 18؍اکتوبر 2022ء بروز منگل جامعۃ المبشرین غانا میں ’’حمدیہ محفل‘‘ کا انعقاد ہوا۔ اس محفل کے مہمان خصوصی جامعہ کے استاذ مکرم رانا بلال احمد قمرصاحب مربی سلسلہ تھے۔ تلاوت عزیزم بولاٹیٹو جلیل نے کی جو ٹوگو سے ہیں۔ حدیث عزیزم نالِیلَین عبد الرحمان نے پیش کی۔ عزیزم ابن عیسیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کا پاکیزہ حمدیہ کلام ’’حمدو ثناء اُسی کوجو ذات جاودانی‘‘ مترنم آواز میں سنایا۔ اس کے بعد بالترتیب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام اور آپ کے خلفائے کرام کے حمدیہ اقتباسات پیش کیے گئے جو مندرجہ ذیل طلباء نے یکے بعد دیگر ے پڑھے:

عزیزم آدم عبد النافع (غانا)، عزیزم نورالدین عبد الرحمان (گھانا)، عزیزم انگبم لطیف (ٹوگو)، عزیزم ابوبکر جالو (گیمبیا)، عزیزم ابراہیم دانی (میڈاگاسکر) اور عزیزم سُلے شہادو (غانا)۔

عزیزم ظفر اللہ خان اور ان کے ساتھیوں نے Twi زبان میں حمدیہ ترانے پیش کئے۔ مکرم رانا بلال احمد قمر صاحب، مہمان خصوصی نے اپنے صدارتی ریمارکس میں بتایا کہ جماعت احمدیہ میں زندہ خدا کا تصور موجود ہے جو ہر آن اپنے فضلوں سے نوازتا ہے۔ آپ نے اس ضمن میں اللہ سے تعلق کے متفرق واقعات سنائے اور اس حوالہ سے طلباء کو نصائح کیں۔آخر پر آپ نے اجتماعی دعا کروائی جس کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ الحمدللّٰہ علی ذلک

اللہ تعالیٰ مکرم رضوان کوثر صاحب انچارج مجلس ارشاد اور ان کی ٹیم کو بہت جزاء عطاء فرمائے جنہوں نے اس محفل کا انعقاد کیا۔ ہماری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنےشکرگزار بندے بنائے۔ آمین

(رپورٹ: فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل آن لائن گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی