• 3 مئی, 2024

تقریب آمین

  • مکرم محمود احمد ناصر۔برسلز سے یہ اعلان بھجواتے ہیں:

خاکسار کے پوتے عزیزم دانیال فلاح الدین ابن مکرم فلاح الدین احمد ناصر نے قرآن مجید کا پہلا دور مکمل کرلیا ہے۔ عزیزم وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے ۔مورخہ یکم نومبر 2021ء کو مکرم منیر احمد انجم صدر جماعت برسلز ایسٹ نے عزیزم سے قرآن مجید کی آخری تین سورتیں سنیں اور دعا کروائی۔ بچے کو قرآن مجید پڑھانے کی سعادت اس کی والدہ محترمہ نسرین شمیم کوملی۔ قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی عزیزم کو نیک، خادم دین بنائے اور صحت و سلامتی والی عمر دراز عطا فرمائے آمین۔

ادارہ الفضل کی جانب سے مبارکباد قبول کریں۔

پچھلا پڑھیں

سال نو کے آغاز پر حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سےتہجد اور دعاؤں کی تحریک

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ