• 3 مئی, 2024

اعلان نکاح

• مکرم ملک طارق علی کھوکھر اعلان بھجواتے ہیں :
مورخہ 4دسمبر 2021ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد مبارک اسلام آباد، یوکے میں بعداز نماز ظہر وعصر خاکسار کے بڑے بیٹے عزیزم مرتضی احمد کھوکھر کے نکاح کا اعلان ہمراہ عزیزہ عاصمہ توفیق بنت مکرم مرزا توفیق احمد کے ساتھ فرمایا۔ عزیزم مرتضی احمد کھوکھر، محترم ملک عمر علی کھوکھر آف ملتان کا پوتا اور محترم مولانا سلطان محمود انور (مرحوم) کا نواسہ ہے۔ اسی طرح عزیزہ عاصمہ توفیق کے والدمکرم مرزا توفیق احمد، حضرت مصلح موعود رضى الله تعالیٰ عنہ کے پوتے ہیں اور ان کی والدہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی نواسی ہیں۔

لڑکی کی طرف سے صاحبزادہ مرزا وقاص احمد صاحب نے اور لڑکے کی طرف سے ان کے ماموں مکرم نعمان محمود آف لندن نے ایجاب و قبول کے فرائض انجام دئیے۔

قارئین الفضل سے اس رشتہ کے بابرکت ہونے کی دعا کی درخواست کی جاتی ہے۔

ادارہ الفضل کی جانب سے مبارکباد قبول کریں۔

پچھلا پڑھیں

سال نو کے آغاز پر حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سےتہجد اور دعاؤں کی تحریک

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ