• 21 مئی, 2024

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے

بلال بن یحییٰ بن طلحہ بن عبید اللہ اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب ہلال کو دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے: اَللّٰھُمَّ أَہِلَّہُ عَلَیْنَا بِالْاَ مْنِ وَالْإِیْمَانِ، وَالسَّلَامَۃِ وَالْإِسْلَامِ، رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ یعنی اے اللہ! اس کو ہم پر طلوع کر، سعادت اور ایمان کے ساتھ اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ، (اے چاند) میرا اور تیراربّ اللہ ہے۔

(المستدرک الحاکم حدیث نمبر: 7767)

حضرت قتادۃؒ تابعی سے روایت ہے کہ ان تک یہ بات پہنچی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے تو فرماتے: یہ خیر و رشد کا چاند ہو، یہ خیر و رشد کا چاند ہو، یہ خیر و رشد کا چاند ہو، میں ایمان لایا اس پر جس نے تجھے پیدا کیا۔ یہ تین مرتبہ فرماتے، پھر فرماتے: شکر ہے، اس اللہ کا جو فلاں مہینہ لے گیا اور فلاں مہینہ لے آیا۔

(سنن ابی داؤد جلد چہارم حدیث نمبر:5092)

پچھلا پڑھیں

مدرسۃ الحفظ گھانا میں سالانہ ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 جنوری 2023