• 3 مئی, 2024

Humanity First تقسیم خوراک کوسٹ ریجن، کینیا

Humanity First تقسیم خوراک
کوسٹ ریجن، کینیا

ماہ اکتوبر ونومبر، 2021میں بارشیں نہ ہونے کے سبب جہاں کینیا میں دیگر علاقہ متأثر ہوئے وہاں کوسٹ ریجن کا بہت سا علاقہ شدید خشک سالی کا شکار ہوا۔ خوراک اور پانی کی کمی نے نا صرف انسانوں بلکہ جانوروں تک کو متأثر کیا۔ کئی لوگوں کے مویشی پانی اور چارہ نہ ہونے کے باعث مر گئے، اور کچھ نے ان کے مرنے کے خوف سے اپنے مویشی کو اونے پونے داموں بیچ دیا۔

ایسی صورتِ حال میں مکرم و محترم بشارت احمد طاہر صاحب، مبلغ سلسلہ ممباسہ ریجن نے Humanity First سے درخواست کی اور انکے تعاون سے ملولا (Mlola) اور چیبوگا (Chibuga) کے مقامات میں واٹر ٹینکر کے ذریعہ پانی مہیا کیا گیا، نیز مقامی احبابِ جماعت کو دعا کی طرف توجہ دلائی گئ، اس پر اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور چند دنوں میں بارشیں ہو گئیں اور پانی کی قلت رفع ہو گئی۔ الحمد للّٰہ ثم الحمد للّٰہ

اسکے بعد خشک سالی سے متأثرہ علاقوں میں Humanity First نے 8 علاقوں میں مؤرخہ 21 اور 22دسمبر، 2021ء کو خوراک کے 260 تھیلے جو قریباً 250,000کینین شلنگ کی لاگت سے تیار کئے گئے تھے تقسیم کیے گئے۔ ان علاقوں کے نام یہ ہیں: Mlola, Nzovuni, Chibuga, Mwakijembe, Magozoni, Kwa Kadogo, Katolani & Vitsangalaweni

اسی طرح اس علاقہ میں ایک واٹر پمپ کی مرمت کی گئی۔ اسکے علاوہ مقامی گورنمنٹ کی انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں کی گئیں جن میں انہیں جماعت کی خدمات سے آگاہ کیا گیا اور خدمتِ انسانیت میں اپنا کردار ادا کرنے کی تحریک کی گئی۔

اس خدمت کے لئے نیروبی سے مکرم و محترم اسماعیل کِشومہ صاحب اور مکرم راشد شاہ صاحب نمائندہ گان Humanity First بھی تشریف لائے نیز ممباسہ سے رضاکاران کی ایک ٹیم ان کے ساتھ شامل تھی جس میں مرکزی مبلغ سلسلہ کے علاوہ دیگر خدام بھی شریک تھے۔ فجزاہم اللّٰہ احسن الجزاء

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان خدمات کے دور رس نتائج نکالے اور احبابِ جماعت کے علم و عمل کی قوت کو بڑھائےنیز سلسلہ احمدیہ اور خلافتِ حقہ سے سچا اخلاص و وفا کا تعلق بنا دے۔ آمین ثم آمین

(احمد عدنان ہاشمی۔نمائندہ الفضل آن لائن، کینیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ